November 24, 2025 9:12 AM

views 18

بھارت کے محکہئ موسمیات نے آج مغربی اتر پردیش کے کُچھ حصوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکہئ موسمیات نے آج مغربی اتر پردیش کے کُچھ حصوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل، کیرالہ، ماہے، انڈمان و نکوبار کے دور دراز علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج لکشدیپ کے کُچھ حصوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اِسی دوران دلّی NCR خطے میں ہوا کا معیار لگاتار بہت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کے مطابق آج دلّی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس صبح 7 بجے 396 ریکارڈ کیا گیا۔×

November 23, 2025 9:32 AM

views 21

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے اگلے تین سے چار دنوں کے دوران شمال مشرقی بھارت اور اترپردیش میں ہلکی سے درمیانے دھند کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے اگلے تین سے چار دنوں کے دوران شمال مشرقی بھارت اور اترپردیش میں ہلکی سے درمیانے دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے انڈمان نکوبار جزائر کیرالہ، اور ماہے، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں آج گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے اور موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ شمال مغربی بھارت میں کم از کم درجہئ حرارت اگلے چار روز کے دوران آہستہ آہستہ 3-3 ڈگری سیلسیس تک کم ہوجائے گا۔x

November 21, 2025 9:38 AM

views 25

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے انڈمان نکوبار جزائر میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے انڈمان نکوبار جزائر میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے اگلے تین روز کے دوران کیرالہ، ماہے اور تمل ناڈو میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو روز میں مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں سردی میں اضافہ ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ صبح 6 بجے اے کیو آئی 374 درج کیا گیا۔ ہوا کے خراب معیار کے پیشِ نظر ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیش...

November 20, 2025 9:34 AM

views 40

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے مغربی اور مشرقی مدھیہ پردیش، وسطی مہاراشٹر اور تلنگانہ میں آج سرد لہر کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے مغربی اور مشرقی مدھیہ پردیش، وسطی مہاراشٹر اور تلنگانہ میں آج سرد لہر کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ انڈمان و نکوبار جزائر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل کے علاقوں میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی لگاتار بیحد خراب زمرے میں ہے۔ آج صبح 7 بجے ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ 400 ریکارڈ کیا گیا۔×

November 19, 2025 9:27 AM

views 30

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے مدھیہ مہاراشٹر اور  مدھیہ پردیش کے دور دراز کے مقامات پر شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے مدھیہ مہاراشٹر اور  مدھیہ پردیش کے دور دراز کے مقامات پر شدید سردی پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ انڈمان و نیکوبار جزائر، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل میں آج بہت تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آندھرا پردیش، کیرالہ اور ماہے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی کیرالہ کے ساحل کے ساتھ اور اُس سے ملحقہ لکشدیپ کے علاقے، کومورین کے علاقے، خلیج منار، بحیرہ انڈمان، جنوب مشرقی، مشرقی وسطی، خلیج بنگال کے ملحقہ حصوں میں تیز ہوائیں اور آندھی طوفان کا خدشہ ہے۔×

November 18, 2025 9:38 AM

views 29

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج مدھیہ پردیش میں شدید سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج مدھیہ پردیش میں شدید سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ مشرقی راجستھان، چھتیس گڑھ، مراٹھ واڑہ، تلنگانہ، مدھیہ مہاراشٹر اور وِدربھ میں بھی اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آندھراپردیش، کیرالہ، ماہے اور تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں بھی آج کیلئے شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو سے تین دن کے دوران انڈومان نکّوبار جزائر میں بھی بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔×

November 17, 2025 9:34 AM

views 28

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج تمل ناڈو، پدوچیری، آندھراپردیش اور کیرالہ میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج تمل ناڈو، پدوچیری، کرائکل، آندھراپردیش، کیرالہ اور ماہے کے دوردراز علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو سے تین روز کیلئے انڈومان اور نکّوبار جزائر کے دوردراز علاقوں میں بھی بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور وِدربھ میں آج تک سرد لہر کے حالات رہنے کا امکان ہے۔× جنوب مغربی خلیج بنگال میں بنے ہوا کے کم دباؤ کے حل...

November 16, 2025 9:31 AM

views 29

بھارتی محکمہئ موسمیات  IMD نے آج تملناڈو اور کرائکل میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات  IMD نے آج تملناڈو اور کرائکل میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے آج کیرالہ اور ماہے کے دور دراز علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۰ IMD کے مطابق، آج مشرقی راجستھان کے دور دراز حصوں، جھارکھنڈ اور اترپردیش میں سرد لہر رہنے کے امکانات ہیں۔ کل تک مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مراٹھواڑہ اور مدھیہ مہاراشٹر کے حصوں میں بھی اس طرح کی صورتحال رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران، دلی NCR  میں ہوا کا معیار بدستور بہت خراب کے زمرے میں رہا اور آج صبح 7 بجے  AQI، 385  درج کیا ...

November 14, 2025 9:58 AM

views 18

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو دن کے دوران چھتیس گڑھ اور مدھیہ پردیش میں سردی کا زور بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے چھتیس اور مدھیہ پردیش میں درجہئ حرارت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو سے تین روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی حصے اور اترپردیش میں ہلکے سے اوسط کہرہ چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے کہا ہے کہ آج کیرالہ اور ماہے میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق بورڈ کے مطابق آج صبح 7 بجے اوسط اے کیو آئی 401 درج کیا گیا۔×

November 12, 2025 9:29 AM

views 31

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل میں آج شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ مدھیہ پردیش میں سردی کی لہر شدید سے شدید رہے گی۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ سردی کی لہر جنوبی ہریانہ، چھتیس گڑھ، دلّی چندی گڑھ اور مشرقی راجستھان میں اس مہینے کی 15 تاریخ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے اگلے 2 سے 3 دن کے دوران ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کی پیشگوئی کی ہے۔ دریں اثنا قومی راجدھانی خطّہ دل...