December 6, 2025 9:40 AM

views 15

بھارت کے محکمہ موسمیات، IMD نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور جھارکھنڈ، اڈیشہ اور پنجاب میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات، IMD نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور جھارکھنڈ، اڈیشہ اور پنجاب میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری اورکرائیکل میں گرج چمک کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران آج صبح دلی این سی آر میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔x

December 5, 2025 9:43 AM

views 17

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب، ہریانہ، مشرقی راجستھان اور جھارکھنڈ میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہماچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اُڈیشہ میں کہیں کہیں کہرہ چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور شدید بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار آج صبح بہت خراب کے زمرے میں تھا۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق صبح 7 بجے اے...

December 4, 2025 9:11 AM

views 15

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور شمالی راجستھان کے علاقوں میں آج سرد لہر کے حالات جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور شمالی راجستھان کے علاقوں میں آج سرد لہر کے حالات جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق، آسام، میگھالیہ اور اُڈیشہ کے کُچھ علاقوں میں صبح کے اوقات میں گہرا کہرا چھایا رہا۔ اِسی طرح ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور ہماچل پردیش کے علاقوں میں کَل تک گہرا کہرا چھایا رہے گا۔ IMD نے کہا کہ ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور مشرق کے علاقوں میں اگلے دو سے تین روز کے دوران درجہئ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس کی کمی آنے کا امکان ہے۔×

December 3, 2025 3:41 PM

views 17

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سخت سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سخت سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ اُس نے یہ بھی کہا ہے کہ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے بعض حصوں میں اوسط سے شدید بارش ہوگی اور تیز ہوائیں چلیں گی۔x

December 3, 2025 9:18 AM

views 13

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے کُچھ حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق، آندھرا پردیش میں دن کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اُڈیشہ کے مقامات پر آج گھنے دھند کی توقع ہے۔ دریں اثنا، دلّی-NCR میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہے گا۔ سینٹر پولیوشن کنٹرول ...

December 1, 2025 9:39 AM

views 14

بھارتیہ محکمہ موسمیاتIMD  نے منی پور اور اوڈیشہ میں آج صبح گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتیہ محکمہ موسمیاتIMD  نے منی پور اور اوڈیشہ میں آج صبح گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔   ہماچل پردیش میں بھی اگلے تین دن کے دوران ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق اگلے دو دن کے دوران پنجاب، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھ واڑا میں سردی بڑھ سکتی ہے۔ IMD نے آندھراپردیش، تمل ناڈو، پدو چیری، کرائکل اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اِس دوران دلی NCR میں ہوا کا معیار بہت خراب سے خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح سا...

November 29, 2025 9:21 AM

views 19

محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں کئی مقامات پر شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں کئی مقامات پر شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔  IMD نے آندھرا پردیش میں بھی نہایت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اُس نے کیرالہ، ماہے اور اندرونی کرناٹک میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، ہماچل پردیش اور اوڈیشہ میں دور دراز کے علاقوں میں کہرا چھایا رہے گا۔x

November 28, 2025 9:53 AM

views 23

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب میں سردی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب میں سردی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، ہماچل پردیش اور اُڈیشہ کے کچھ حصوں میں کہرا چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران  تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آندھراپردیش، کیرالہ اور ماہے میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔×

November 26, 2025 9:15 AM

views 20

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج انڈمان و نکوبار جزیروں پر شدید سے بہت شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج انڈمان و نکوبار جزیروں پر شدید سے بہت شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے علاقوں میں بھی آج اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گھنا کوہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اِسی دوران، خبر ہے دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی کافی خراب رہے گی۔×

November 25, 2025 9:42 AM

views 25

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور شمال مغربی اترپردیش کے الگ الگ مقات پر آج گھنا کُہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور شمال مغربی اترپردیش کے الگ الگ مقات پر آج گھنا کُہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے شمال مغربی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی آنے کا امکان ہے۔ موسمیات محکمے نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل کے علاقوں میں آج کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ کیرالہ، ماہے اور لکشدیپ کے علاقوں میں کہیں کہیں ...