December 21, 2025 9:45 AM

views 14

 بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر، لداخ، مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

 بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج جموں و کشمیر، لداخ، مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ دن میں مدھیہ مہاراشٹر، شمالی اندرونی کرناٹک، جنوبی اندرونی کرناٹک اور تلنگانہ میں سرد لہر چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران بہار، مشرقی اترپردیش اور اتراکھنڈ میں سرد حالات رہیں گے۔ دلی، ہریانہ، بہار، چھتیس گڑھ اور چنڈی گڑھ کے کچھ حصوں میں گھنا کہرا چھایا رہے گا۔x

December 20, 2025 9:53 AM

views 12

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے بہار، ہریانہ، چندی گڑھ، دلّی، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں آج شدید گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے بہار، ہریانہ، چندی گڑھ، دلّی، مدھیہ پردیش، اترپردیش اور اتراکھنڈ میں آج شدید گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تیرپورہ، اُڈیشہ، پنجاب، مغربی بنگال اور سکم میں بھی گھنے کہرے کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے کرناٹک کے دوردراز کے علاقے اور تلنگانہ میں سرد لہر کی صورتحال کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اسی دوران دلّی قومی راجدھانی خطّے میں ہوا کا ...

December 19, 2025 9:40 AM

views 18

اترپردیش کے بیشتر ضلعے شدید سردی اور گہرے کہرے کی گرفت میں ہیں۔

اترپردیش کے بیشتر ضلعے شدید سردی اور گہرے کہرے کی گرفت میں ہیں۔ اِس کے نتیجے میں کئی ضلعوں میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔ لکھنؤ میں ضلع مجسٹریٹ نے ہدایت دی ہے کہ پہلی سے لے کر 12 کلاس تک کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ اسکول صبح 9 بجے کے بعد ہی کھلیں گے۔ Jaunpur، اُناؤ، پیلی بھیت، سلطان پور اور کُشی نگر جیسے ضلعوں میں سبھی اسکولوں میں کلاسیں صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک ہوں گی۔ اِدھر بھارتی موسمیات محکمے نے آج اترپردیش اور بہار میں کہیں گہرا اور کہیں بہت گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان ...

December 18, 2025 9:20 AM

views 18

بھارتی موسمیات محکمے نے اترپردیش میں، کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے اترپردیش میں، کہیں گہرا اور کہیں بہت زیادہ گہرا کہرا چھائے رہنے کے امکان کے مدنظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق ہماچل پردیش، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ اور اُڈیشہ میں ہفتے کے روز تک صبح کے اوقات میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اِدھر جموں و کشمیر اور لداخ میں، ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ اس مہینے کی 23 تاریخ تک جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔×

December 15, 2025 9:44 AM

views 16

بھارتی موسمیات محکمے نے کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں آج کہیں کہیں سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں آج کہیں کہیں سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِدھر دلی، چنڈی گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی شدید سے زیادہ کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح سات بجے 454 ریکارڈ کیا گیا۔x

December 14, 2025 9:31 AM

views 11

بھارت محکمہئ موسمیات نے اندرونی کرناٹک اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آج کیلئے سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت محکمہئ موسمیات نے اندرونی کرناٹک اور تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آج کیلئے سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آسام، میگھالیہ، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، پنجاب اور اترپردیش میں گھنی کہر چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی اور قومی راجدھانی خطّے میں ہوا کا معیار بدستور سنگین کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ، CPCB کے مطابق آج صبح 7 بجے قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اوسط اشاریہ 461 درج کیا گیا۔×

December 12, 2025 10:05 AM

views 14

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، شمالی اندرونی کرناٹک، اُڈیشہ، تلنگانہ اور مغربی اترپردیش میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، شمالی اندرونی کرناٹک، اُڈیشہ، تلنگانہ اور مغربی اترپردیش میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، دلّی اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں گہرا کہرا چھائی رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی NCRمیں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں آج صبح 7 بجے اے-کیو-آئی 329 درج کیا گیا۔×

December 11, 2025 9:13 AM

views 9

بھارتی موسمیات محکمے نے، ملک کے وسطی، مشرقی اور  شمالی جزیرہ نما خطّے میں اس ہفتے کے آخر تک سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے، ملک کے وسطی، مشرقی اور  شمالی جزیرہ نما خطّے میں اس ہفتے کے آخر تک سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی مدھیہ پردیش، وِدربھ اور چھتیس گڑھ کے بعض حصوں میں آج اور کل سردی کی شدّت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مہاراشٹر میں اگلے تین دن کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں رفتہ رفتہ دو سے لے کر تین ڈگری سیلسئس تک گراوٹ آنے کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطّے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق بورڈ کے مطابق قومی ر...

December 10, 2025 9:47 AM

views 13

بھارتی موسمیات محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، مغربی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، مہاراشٹر، شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں اگلے دو دن تک موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، مغربی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اوڈیشہ، مہاراشٹر، شمالی کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں اگلے دو دن تک موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش، اوڈیشہ، مشرقی اترپردیش، آسام اور منی پور میں صبح کے اوقات میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اِدھر شمال مغربی بھارت میں اگلے دو دن کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں رفتہ رفتہ دو ڈگری سیلسیس کی گراوٹ آنے کا امکان ہے۔ دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی...

December 7, 2025 9:36 AM

views 16

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ اور اُڈیشہ میں آج سرد لہر کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، مغربی مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، وِدربھ، چھتیس گڑھ اور اُڈیشہ میں آج سرد لہر کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش اور شمال  مشرقی ریاستوں میں آج گہرا کہرا چھایا رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے انڈمان و نکّوبار جزائر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل کے علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی بیحد خراب زمرے میں درج کی گئی۔ آلودگی کنٹرول کے مرکزی بورڈ کے مطا...