August 13, 2024 9:36 AM August 13, 2024 9:36 AM

views 26

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو دن کے دوران ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں شدید بارش کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات (IMD) نے ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں اگلے چار دن کے دوران شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق راجستھان، اترپردیش اور  شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے 7 دن تک دور دور تک شدید بارش ہوگی۔ آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں آر کے Jenamani  نے کہا کہ تمل ناڈو، رائل سیما، کیرالہ اور شمال مشرقی بھارت کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

July 25, 2024 2:19 PM July 25, 2024 2:19 PM

views 17

گجرات اور مہاراشٹر کے بعض حصوں میں شدید بارش نے تباہی مچائی ہے۔ IMD نے اگلے چند روز میں مغربی اور وسطی حصوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آئندہ کچھ روز کے دوران ملک کے مغربی اور وسطی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ گجرات، کونکن، گوا اور مہاراشٹر میں کَل تک شدید بارش جاری رہے گی اور اس کے بعد شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ ساحلی کرناٹک  اور اڈیشہ کے کچھ مقامات پر بھی کل تک بہت شدید بارش کا امکان ہے۔

June 18, 2024 9:25 AM June 18, 2024 9:25 AM

views 42

ملک کے شمالی حصے میں شدید گرمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے قومی راجدھانی میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

ملک کا پورا شمالی حصہ شدید گرمی کی گرفت میں ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے اس خطے میں شدید سے بہت شدید گرمی رہے گی۔ بھارتی موسمیات محکمے نے دلی اور اترپردیش سمیت شمالی بھارت کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ آج اترپردیش، دلی، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، بہار، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ کے حصوں میں شدید سے بہت شدید گرمی کی صورتحال کا قوی امکان ہے۔ تاہم شمال مغربی بھارت کی جانب، مغربی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیر اثر کَل سے اِس صورتحال می...

June 16, 2024 9:53 AM June 16, 2024 9:53 AM

views 35

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج شمال مغرب وسطی اور مشرقی بھارت میں شدید گرمی کی لہر کیلئے اورینج اور ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج شمال مغربی وسطی اور مشرقی بھارت کیلئے اورینج اور ریڈ الرٹ وارننگ جاری کیاہے۔IMD نے کہا کہ اگلے دو دن تک اترپردیش، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، بہار اور جھارکھنڈ کے حصوں میں شدید سے شدید ترگرمی کی صورتحال کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ اس مہینے کی 18 تاریخ تک ہماچل پردیش، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ میں یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ البتہ ملک کے بقیہ حصوں کے زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت میں کوئی اہم تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ اس دوران IMD نے اگلے چھ دن کے دور...

June 14, 2024 2:10 PM June 14, 2024 2:10 PM

views 69

آئی ایم ڈی نے پیشگوئی کی ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال کے ذیلی علاقوں سکم اور شمال مشرقی بھارت میں اگلے تین سے چار دن، موسلادھار بارش جاری رہے گی

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے ملک کے شمال مغربی شمالی اور مشرقی حصوں میں تیز گرمی کیلئے اورینج الرٹ جاری کیاہے۔IMD نے کہا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور اڈیشہ میں آئندہ تین سے چار دنوں تک شدید سے بہت شدید گرمی کاسلسلہ جاری رہے گا۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں آر کے جینا منی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ان خطوں میں اوسط درجہ حرارت میں پانچ سے چھ ڈگری سیلسیس اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ تین سے چار دنوں میں ذیلی ہمالیائی مغربی بنگ...