December 14, 2024 10:55 AM December 14, 2024 10:55 AM

views 27

  بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت میں شدید سرد لہر کا امکان ہے۔

            بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت میں شدید سرد لہر کا امکان ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے کہا کہ جموں وکشمیر، لداخ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے زیادہ تر حصوں میں اگلے دو روز کے دوران شدید سردی کے حالات رہیں گے۔             مشرقی بھارت میں گنگا کے علاقے والے مغربی بنگال، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی آج اِسی طرح کے حالات رہیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے IMD کی سائنسداں ڈاکٹر سوما سین رائے نے ...

December 13, 2024 9:21 AM December 13, 2024 9:21 AM

views 6

بھارتی موسمیات محکمہ IMD نے آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران ملک کے شمال مغربی اور وسطی حصوں میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمہ IMD نے آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران ملک کے شمال مغربی اور وسطی حصوں میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق راجستھان اور چھتیس گڑھ میں آج اور پنجاب، اترپردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مدھیہ پردیش میں اس ماہ کی 15 تاریخ تک سرد لہر کے جاری رہنے کا امکان ہے۔ دلّی اور NCR خطے میں اس ماہ کی 15 تاریخ تک صبح اور رات کے اوقات میں دھواں اور دھند اور اوسط سطح پر کُہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔×

December 7, 2024 10:02 AM December 7, 2024 10:02 AM

views 16

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، اور بہار کے دور دراز کے علاقوں میں دیر رات اور صبح سویرے گھنے کہرے کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، اور بہار کے دور دراز کے علاقوں میں دیر رات اور صبح سویرے گھنے کہرے کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمالی اور وسطی بھارت میں پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اترپردیش میں اسی طرح کے حالات رہیں گے۔

November 25, 2024 11:45 AM November 25, 2024 11:45 AM

views 9

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے اگلے دو روز کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل میں دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے اگلے دو روز کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل میں دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔IMD  کے مطابق انڈومان نکوبار جزائر میں اس ہفتے ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے اگلے تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں ہماچل پردیش کے دور دراز کے علاقوں میں گھنے کہرے کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ دلی اور NCR میں اگلے دو روز کے دوران، صبح کے وقت میں دھنواں اور دھند اور ہلکے سے اوسط کہرے کے حالات جبکہ رات کے وقت ...

October 29, 2024 10:48 AM October 29, 2024 10:48 AM

views 16

بھارتی موسمیات محکمے نے آج مشرقی مدھیہ پردیش، وِدَربھ اور چھتیس گڑھ میں کہیں -کہیں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج مشرقی مدھیہ پردیش، وِدَربھ اور چھتیس گڑھ میں کہیں -کہیں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس نے اس ماہ کی 31 اور آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ کو ساحلی کرناٹک میں شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرلہ، ماہے، ساحلی اور جنوبی اندرونی کرناٹک اور لکشدیپ میں کہیں -کہیں ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے کا امکان ہے۔×

October 14, 2024 9:30 AM October 14, 2024 9:30 AM

views 14

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے اگلے تین سے چار دن کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ساحلی آندھرا پردیش میں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارت کے موسمیات کے محکمے نے اگلے تین سے چار دن کے دوران تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ساحلی آندھرا پردیش میں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کل کرناٹک کے ساحلی اور جنوبی اندرونی علاقوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس بیچ ہفتے کے دوران گجرات، کونکن، گوا، وسطی مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، مدھیہ پردیش، ودربھ، چھتیس گڑھ میں ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون بہار، جھارکھنڈ، کے باقی حصوں، پورے مغربی بنگال، سکم اور چھتیس گڑھ کے مزید کچھ حصوں، مدھی...

October 11, 2024 9:40 AM October 11, 2024 9:40 AM

views 15

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو دن کے دوران تمل ناڈو، پدوچیری، کرائکل، اروناچل پردیش اور گجرات میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو دنوں کے دوران تمل ناڈ، پڈوچیری، کرائیکل، اروناچل پردیش اور گجرات میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ  کل سے جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں میں موسم کے حالات میں تبدیلی ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے اگلے دو دنوں میں ملک کے شمال مشرقی، مغربی اور جنوبی جزیرہ نما حصے میں ہلکی سے اوسط بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے اگلے دو روز کے دوران گجرات، مدھیہ پردیش، اترپردیش  کے بقیہ حصوں اور مہاراشٹر اوربہار کے کچھ حصوں سے جنوب مغربی مانسون کے اثرات خ...

August 29, 2024 2:40 PM August 29, 2024 2:40 PM

views 16

گجرات میں سیلاب کی تباہ کاری کے بعد بچاؤ اور امدادی کارروائی جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل سے بات کی ہے اور مرکز کی جانب سے ہرممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

گجرات میں وسطی اور جنوبی خطوں میں بارش کے زور میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے لیکن سوراشٹر اور کچھ میں ہلکی سے اوسط بارش جاری ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بچاؤ اور راحت کارروائی زوروشور سے جاری ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج ریاست کے وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل سے ٹیلی فون پر بات کی اور سیلاب سے متاثرہ خطوں میں امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے کی خاطر صفائی ستھرائی اور صحت عامہ کے کاموں میں تیزی لائیں۔ وزیراعظم نے مرکز...

August 14, 2024 9:43 AM August 14, 2024 9:43 AM

views 12

بھارتی محکمہ موسمیات  نے مغربی ہمالیائی خطے اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے سات روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے مغربی ہمالیائی خطے اترپردیش، ہماچل پردیش اور مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے سات روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق ہریانہ، راجستھان اور شمال مشرقی بھارت میں بھی اگلے چار سے پانچ روز کے دوران شدید بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے مشرقی حصوں اور شمال مشرق کے زیادہ تر حصوں میں پورے ہفتے ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، گوا، گجرات، مدھیہ مہاراشٹر، جموں و کشمیر، ہریانہ...

August 13, 2024 9:48 AM August 13, 2024 9:48 AM

views 14

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو دن کے دوران ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں شدید بارش کے امکان کے مدنظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے

بھارت کے محکمہ موسمیات (IMD) نے ملک کے وسطی، شمال مشرقی اور جنوبی حصوں میں اگلے چار دن کے دوران شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق راجستھان، اترپردیش اور  شمال مشرقی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اگلے 7 دن تک دور دور تک شدید بارش ہوگی۔ آکاشوانی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں آر کے Jenamani  نے کہا کہ تمل ناڈو، رائل سیما، کیرالہ اور شمال مشرقی بھارت کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔