January 29, 2025 10:09 AM January 29, 2025 10:09 AM

views 21

بھارتی موسمیات محکمےIMD  نے اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھی، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں آج گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمےIMD  نے اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھی، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں آج گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ آئندہ دو سے تین دن کے دوران اترپردیش، ساحلی اوڈیشہ اور بہار کے کچھ حصوں میں بھی اسی طرح کی صورتحال کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق اگلے دو روز میں ارونا چل پردیش، آسام اور میگھالیہ میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ملک کے  شمال مغربی، وسطی اور مشرقی حصے میں آئندہ چار روز کے دوران درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس کے اضافے...

January 27, 2025 10:10 AM January 27, 2025 10:10 AM

views 13

 بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے آج ہماچل پردیش، راجستھان اور پنجاب میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

 بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے آج ہماچل پردیش، راجستھان اور پنجاب میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ اترپردیش، بہار، اوڈیشہ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو روز کے دوران رات اور صبح کے وقت میں  گھنا کہرہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے مزید کہا ہے کہ اگلے ہفتے مغربی ہمالیائی خطے میں کہیں کہیں بارش اور برفباری ہونے کا بھی امکان ہے۔x

January 24, 2025 9:37 AM January 24, 2025 9:37 AM

views 14

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش کے دور دراز کے مقامات پر شدید سردی ہونے کی پیشگوئی کی۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش کے دور دراز کے مقامات پر شدید سردی ہونے کی پیشگوئی کی۔ IMD کے مطابق ہماچل پردیش، اترپردیش، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور اوڈیشہ کے دور دراز کے علاقوں میں بہت گھنا کہرہ چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزروم اور تریپورہ میں بھی اسی طرح کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دلی NCR کے علاقے میں آج صبح سویرے اور اگلے دو سے تین روز کے دوران مختلف مقامات پر دھنواں اور دھند اوسط درجے کا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات سے ...

January 22, 2025 9:44 AM January 22, 2025 9:44 AM

views 25

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے کَل تک بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے کَل تک بہار، مغربی بنگال، جھارکھنڈ، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور مغربی اترپردیش کے الگ الگ مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔

January 20, 2025 9:42 AM January 20, 2025 9:42 AM

views 16

بھارتی موسمیات محکمے (IMD) نے مغربی ہمالیائی خطے، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں اگلے پانچ روز کے دوران مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیرِ اثر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے (IMD) نے مغربی ہمالیائی خطے، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں اگلے پانچ روز کے دوران مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے زیرِ اثر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں ڈاکٹر نریش کمارنے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، مغربی اترپردیش، دلیNCR اور شمالی راجستھان میں بدھ اور جمعرات کو بارش کا امکان ہے۔ S/B Naresh Kumar IMD نے اگلے تین روز کے دوران شمالی مغربی بھارت کے میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں بتدریج   دو سے تین ڈگ...

January 19, 2025 10:03 AM January 19, 2025 10:03 AM

views 17

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، آج پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور راجستھان کے دوردراز کے مقامات پر گھنا کہرا چھائے رہنے کے امکان کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے، آج پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، اترپردیش اور راجستھان کے دوردراز کے مقامات پر گھنا کہرا چھائے رہنے کے امکان کی پیشگوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکّم میں کل تک اور آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اس مہینے کی 21 تاریخ تک اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ امکان ہے کہ مدھیہ پردیش کے دوردراز کے مقامات پر آج سخت سردی  رہے گی۔ موسمیات کے محکمے نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل اور ماہے میں دور دور تک ...

January 16, 2025 10:07 AM January 16, 2025 10:07 AM

views 15

دلی اور قومی راجدھانی خطے کے کئی حصوں میں ہلکی بارش ہونے سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے اور پورے خطے میں صاف دکھائی دینے میں بہتری آئی ہے۔

دلی اور قومی راجدھانی خطے کے کئی حصوں میں ہلکی بارش ہونے سے درجہ حرارت میں گراوٹ آئی ہے اور پورے خطے میں صاف دکھائی دینے میں بہتری آئی ہے۔ بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر کے کئی حصوں میں آج دوپہر تک بارش کا موسم رہے گا۔ آکاشوانی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے IMD کے سینئر سائنسداں آر۔کے۔جینامنی نے کہا کہ راجستھان، پنجاب، ہریانہ اور دلی NCR سمیت شمالی بھارت میں مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کا اثر پڑ رہا ہے۔

January 15, 2025 9:52 AM January 15, 2025 9:52 AM

views 16

 بھارتی محکمہ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور دلی میں آج گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔

 بھارتی محکمہ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مغربی اترپردیش اور دلی میں آج گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں اگلے دو دنوں تک بارش یا برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق پنجاب، ہریانہ، بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم اور ملک کے شمال مشرقی خطوں میں آج رات اور علی الصبح گھنا کہرہ چھایا رہے گا۔ وہیں وسطی بھارت اور مہاراشٹر میں اگلے تین روز کے دوران کم از کم درجہئ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہونے کا امکان...

January 13, 2025 10:01 AM January 13, 2025 10:01 AM

views 15

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور مغربی راجستھان کے دور دراز کے علاقوں میں آج دن میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور مغربی راجستھان کے دور دراز کے علاقوں میں آج دن میں شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کی شمالی، مشرقی اور شمال مشرقی ریاستوں میں اگلے دو روز کے دوران صبح اور رات کے وقت میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ موسمیات کے دفتر نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائیکل، کیرالہ اور ماہے میں کَل تک گرج چمک اور بجلی چمکنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو سے تین روز کے دوران شمال مغربی، وسطی اور مغربی بھارت ...

January 12, 2025 9:32 AM January 12, 2025 9:32 AM

views 22

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے دلی، مشرقی اترپردیش اور راجستھان میں آج اور پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں   کَل تک رات اور صبح کے وقت میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے دلی، مشرقی اترپردیش اور راجستھان میں آج اور پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں   کَل تک رات اور صبح کے وقت میں گھنے سے بہت گھنے کہرے کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، گنگا کے ترائی والے مغربی بنگال میں آج گھنے کہرے کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، ذیلی مغربی بنگال، سکم، اوڈیشہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تری پورہ میں  بھی اگلے دو سے تین روز کے دوران اسی طرح کے موسم کے حالات رہیں گے۔x