February 16, 2025 9:46 AM February 16, 2025 9:46 AM

views 12

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے موسم میں مغرب کی طرف سے ہونے والی تبدیلی سے متعلق پیشگوئی کی ہے، جس کی وجہ سے آج سے مغربی و ہمالیائی خطّے میں اس کا اثر نظر آئے گا

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے موسم میں مغرب کی طرف سے ہونے والی تبدیلی سے متعلق پیشگوئی کی ہے، جس کی وجہ سے آج سے مغربی و ہمالیائی خطّے میں اس کا اثر نظر آئے گا اور توقع ہے کہ جموں کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد اور ہماچل پردش میں اس ماہ کی 21 تاریخ تک ہلکی بارش ہوگی۔ اگلے تین دن کے دوران اسی طرح کی صورتحال اترپردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ میں بھی رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے کہا کہ آج ذیلی ہمالیہ کے مغربی بنگال اور سکم میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطا...

February 14, 2025 9:20 AM February 14, 2025 9:20 AM

views 19

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش کے دور دراز کے حصوں میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش کے دور دراز کے حصوں میں سرد لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ذیلی ہمالیہ کے مغربی بنگال اور سکم کے دور دراز کے علاقوں میں گھنے کہرے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق اروناچل پردیش میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کل تک میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے آئندہ دو دن کے دوران اترپردیش کو چھوڑ کر شمال مغربی بھارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت می...

February 12, 2025 9:26 AM February 12, 2025 9:26 AM

views 20

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اروناچل پردیش کی الگ الگ جگہوں پر شدید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے اروناچل پردیش کی الگ الگ جگہوں پر شدید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیاات نے یہ بھی کہا ہے کہ اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کا اندیشہ ہے۔ مغربی بنگال میں آج گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمے نے اطلاع دی ہے کہ ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں سرد لہر چل سکتی ہے۔ ملک کے شمال مغرب میں دو دن کے دوران درجہ خرارت میں 2 ڈگری سیلسیس کے کمی کا امکان ہے۔×

February 10, 2025 9:32 AM February 10, 2025 9:32 AM

views 12

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج مغربی بنگال کے، گنگاکے علاقوں اور جنوبی اوڈیشہ میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات نے آج مغربی بنگال کے، گنگاکے علاقوں اور جنوبی اوڈیشہ میں گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اندازہ ہے کہ ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال، سکم، شمال مشرقی آسام، ناگالینڈ، منی پور، میزروم اور تریپورہ میں اگلے دو دن تک، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری ہوگی۔ شمال مغربی، وسطی اور مغربی بھارت میں اگلے تین دن کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں، دو سے تین ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہو سکتا ہے۔x

February 9, 2025 9:18 AM February 9, 2025 9:18 AM

views 14

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، کل تک مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطّے، سکِّم اور اُڈیشہ کے الگ الگ مقامات پر صبح کے اوقات کے دوران گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، کل تک مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطّے، سکِّم اور اُڈیشہ کے الگ الگ مقامات پر صبح کے اوقات کے دوران گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے اگلے 5 روز کے دوران شمال مغربی علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسیس بتدریج اضافے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ اس مہینے کی 11 تاریخ کو اروناچل پردیش، آسام اور میگھالیہ کے دوردراز مقامات پر گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ ×

February 5, 2025 9:42 AM February 5, 2025 9:42 AM

views 22

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے آج جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں دور دور تک بجلی کے ساتھ گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے آج جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں دور دور تک بجلی کے ساتھ گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ مغربی بنگال، اوڈیشہ اور سکم میں رات اور صبح کے وقت کہیں کہیں گھنا کہرہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ x

February 3, 2025 9:31 AM February 3, 2025 9:31 AM

views 20

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج بہار، اُڈیشہ، آسام، میگھالیہ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، آج بہار، اُڈیشہ، آسام، میگھالیہ، پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آج راجستھان کے دوردراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اگلے دو روز کے دوران مغربی ہمالیائی خطّے میں بڑے پیمانے پر ہلکی سے اوسط بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے مزید کہا کہ اگلے دو روز کے دوران ملک کی شمال مغربی میدانی علاقوں میں ہلکی بارش  ہو سکتی ہے۔  IMD نے ک...

February 2, 2025 9:34 AM February 2, 2025 9:34 AM

views 12

قومی راجدھانی میں آج صبح کہرے کی گھنی چادر چھائی رہی، جس سے شہر میں صاف طور پر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

قومی راجدھانی میں آج صبح کہرے کی گھنی چادر چھائی رہی، جس سے شہر میں صاف طور پر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔ کہرے کے ساتھ سرد ہواؤں کے سبب دلی کے باشندوں کے لیے آج کی صبح کسی قدر سرد رہی۔ محکمہئ موسمیات نے پنجاب، ہریانہ، دلی اور اترپردیش کے دور دراز کے مقامات پر گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً چوبیس ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیں تک رہنے کا امکان ہے۔ IMD  نے پورے شمال مغربی بھارت میں اگلے پانچ دن کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں رفتہ رف...

January 31, 2025 9:27 AM January 31, 2025 9:27 AM

views 15

بھارتی محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے کچھ علاقوں میں کَل تک رات اور علی الصبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے اترپردیش کے کچھ علاقوں میں کَل تک رات اور علی الصبح کے اوقات میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی بنگال کے گنگا کے طاس کے علاقوں میں آج اور ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں کَل تک رات اور علی الصبح کے اوقات میں گھنے کہرے کی صورتحال برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شمال مغربی، مشرقی، وسطی اور مغربی بھارت میں اگلے تین دن کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کے بتدریج اضافے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ محکمہ موسمی...

January 30, 2025 9:45 AM January 30, 2025 9:45 AM

views 12

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد میں اگلے تین سے چار روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہ موسمیاتIMD  نے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفر آباد میں اگلے تین سے چار روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں ہفتے کے روز تک اسی طرح کے موسم کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ IMDنے کہا ہے کہ توقع ہے کہ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، راجستھان، ودربھ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اگلے پانچ روز کے دوران ہلکی سے اوسط بارش ہوگی۔x