December 3, 2025 9:18 AM December 3, 2025 9:18 AM

views 7

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے پنجاب اور مدھیہ مہاراشٹر میں سرد لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے کُچھ حصوں میں آج گرج چمک کے ساتھ اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق، آندھرا پردیش میں دن کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا کہ آسام، میگھالیہ، ہماچل پردیش، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور اُڈیشہ کے مقامات پر آج گھنے دھند کی توقع ہے۔ دریں اثنا، دلّی-NCR میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں رہے گا۔ سینٹر پولیوشن کنٹرول ...

December 1, 2025 9:39 AM December 1, 2025 9:39 AM

views 5

بھارتیہ محکمہ موسمیاتIMD  نے منی پور اور اوڈیشہ میں آج صبح گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتیہ محکمہ موسمیاتIMD  نے منی پور اور اوڈیشہ میں آج صبح گھنا کہرہ چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔   ہماچل پردیش میں بھی اگلے تین دن کے دوران ایسا ہی موسم رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق اگلے دو دن کے دوران پنجاب، مدھیہ مہاراشٹر اور مراٹھ واڑا میں سردی بڑھ سکتی ہے۔ IMD نے آندھراپردیش، تمل ناڈو، پدو چیری، کرائکل اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اِس دوران دلی NCR میں ہوا کا معیار بہت خراب سے خراب زمرے میں پہنچ گیا ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح سا...

November 29, 2025 9:21 AM November 29, 2025 9:21 AM

views 10

محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں کئی مقامات پر شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہئ موسمیات IMD نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں کئی مقامات پر شدید ترین بارش کی پیشگوئی کی ہے۔  IMD نے آندھرا پردیش میں بھی نہایت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اُس نے کیرالہ، ماہے اور اندرونی کرناٹک میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی، ہماچل پردیش اور اوڈیشہ میں دور دراز کے علاقوں میں کہرا چھایا رہے گا۔x

November 28, 2025 9:53 AM November 28, 2025 9:53 AM

views 7

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب میں سردی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے، آج پنجاب میں سردی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، ہماچل پردیش اور اُڈیشہ کے کچھ حصوں میں کہرا چھائے رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران  تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آندھراپردیش، کیرالہ اور ماہے میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔×

November 26, 2025 9:15 AM November 26, 2025 9:15 AM

views 11

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج انڈمان و نکوبار جزیروں پر شدید سے بہت شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج انڈمان و نکوبار جزیروں پر شدید سے بہت شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹا پڑنے کی پیش گوئی کی ہے۔ کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائکل کے علاقوں میں بھی آج اوسط سے شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں گھنا کوہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اِسی دوران، خبر ہے دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی کافی خراب رہے گی۔×

November 25, 2025 9:42 AM November 25, 2025 9:42 AM

views 13

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور شمال مغربی اترپردیش کے الگ الگ مقات پر آج گھنا کُہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور شمال مغربی اترپردیش کے الگ الگ مقات پر آج گھنا کُہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق اگلے دو روز کے دوران ملک کے شمال مغربی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی آنے کا امکان ہے۔ موسمیات محکمے نے تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل کے علاقوں میں آج کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ کیرالہ، ماہے اور لکشدیپ کے علاقوں میں کہیں کہیں ...

November 24, 2025 9:12 AM November 24, 2025 9:12 AM

views 7

بھارت کے محکہئ موسمیات نے آج مغربی اتر پردیش کے کُچھ حصوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکہئ موسمیات نے آج مغربی اتر پردیش کے کُچھ حصوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل، کیرالہ، ماہے، انڈمان و نکوبار کے دور دراز علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آج لکشدیپ کے کُچھ حصوں میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اِسی دوران دلّی NCR خطے میں ہوا کا معیار لگاتار بہت خراب زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ کے مطابق آج دلّی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس صبح 7 بجے 396 ریکارڈ کیا گیا۔×

November 23, 2025 9:32 AM November 23, 2025 9:32 AM

views 12

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے اگلے تین سے چار دنوں کے دوران شمال مشرقی بھارت اور اترپردیش میں ہلکی سے درمیانے دھند کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیاتIMD  نے اگلے تین سے چار دنوں کے دوران شمال مشرقی بھارت اور اترپردیش میں ہلکی سے درمیانے دھند کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے انڈمان نکوبار جزائر کیرالہ، اور ماہے، لکشدیپ، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں آج گرج چمک کے ساتھ بجلی گرنے اور موسلا دھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے مزید کہا ہے کہ شمال مغربی بھارت میں کم از کم درجہئ حرارت اگلے چار روز کے دوران آہستہ آہستہ 3-3 ڈگری سیلسیس تک کم ہوجائے گا۔x

November 21, 2025 9:38 AM November 21, 2025 9:38 AM

views 17

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے انڈمان نکوبار جزائر میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے انڈمان نکوبار جزائر میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے اگلے تین روز کے دوران کیرالہ، ماہے اور تمل ناڈو میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے آئندہ دو روز میں مغربی مدھیہ پردیش کے کچھ حصوں میں سردی میں اضافہ ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی NCR میں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ صبح 6 بجے اے کیو آئی 374 درج کیا گیا۔ ہوا کے خراب معیار کے پیشِ نظر ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیش...

November 20, 2025 9:34 AM November 20, 2025 9:34 AM

views 29

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے مغربی اور مشرقی مدھیہ پردیش، وسطی مہاراشٹر اور تلنگانہ میں آج سرد لہر کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے مغربی اور مشرقی مدھیہ پردیش، وسطی مہاراشٹر اور تلنگانہ میں آج سرد لہر کے حالات رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا کہ انڈمان و نکوبار جزائر، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائیکل کے علاقوں میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران دلّی NCR میں ہوا کی کوالٹی لگاتار بیحد خراب زمرے میں ہے۔ آج صبح 7 بجے ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ 400 ریکارڈ کیا گیا۔×