May 28, 2025 9:45 AM May 28, 2025 9:45 AM

views 25

IMD نے، اس موسم میں جنوب مشرقی مانسون کے دوران معمول سے زیادہ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے اِس مانسون سیزن کے دوران ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔ IMD کے مطابق اِس سال مانسون کی آمد معومل سے پہلے ہو گئی ہے۔ اِس کے علاوہ محکمے نے شمال مغربی بھارت کے حصوں اور وسطیٰ اور مشرقی بھارت کے ملحقہ علاقوں میں اگلے مہینے معمول سے کم گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں آج کہیں کہیں زیادہ سے بہت زیادہ بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔x

May 26, 2025 10:39 AM May 26, 2025 10:39 AM

views 15

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج ساحلی اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی

بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے آج ساحلی اور جنوبی کرناٹک کے اندرونی علاقوں، کیرالہ، تمل ناڈو اور پڈوچیری میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی۔ انڈومان نکوبار جزائر کوکن، گوا اور مہاراشٹر میں بھی آج بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق ایجنسی نے دلّی، آندھرا پردیش، گجرات، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، پنجاب اور راجستھان میں اگلے 2 سے 3 روز کے دوران گرج چمک، بجلی اور تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ آج اروناچل پردیش کے کئی حصوں میں گرج چمک اور بجلی، جبکہ راجستھان میں لو چلنے اور دھول بھری آن...

May 24, 2025 9:41 AM May 24, 2025 9:41 AM

views 17

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج کیرالہ، جنوبی کونکن، ساحلی اور گھاٹ کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر، گوا اور مغربی راجستھان میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج کیرالہ، جنوبی کونکن، ساحلی اور گھاٹ کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر، گوا اور مغربی راجستھان میں شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ IMD نے تمل ناڈو، کرناٹک، گجرات، راجستھان، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، بہار اور آسام کے کچھ حصوں میں بھی شدید بارش کے لیے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔×

May 23, 2025 9:43 AM May 23, 2025 9:43 AM

views 13

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کَل تک کونکن اور گوا میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کَل تک کونکن اور گوا میں بہت شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کے دوران کرناٹک، مدھیہ مہاراشٹر، انڈمان ونکوبار جزائر، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، گنگا کی ترائی والے مغربی بنگال اور گجرات میں بھی شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ IMD نے ہریانہ، پنجاب، دلّی، جموں، کشمیر، لداخ، کلکت، بلتستان اور مظفرآباد میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے شمال مشرقی حصے کے...

May 21, 2025 9:22 AM May 21, 2025 9:22 AM

views 12

بھارتی محکمہئ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی اور گھاٹ علاقوں میں آج انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

بھارتی محکمہئ موسمیات نے کرناٹک کے ساحلی اور گھاٹ علاقوں میں آج انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔   وہیں آسام، میگھالیہ، کوکن، گوا اور مدھیہ پردیش میں بھی آج شدید ترین بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں بھی آج شدید بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور اتراپردیش میں 26 مئی تک گرج چمک، تیز ہواؤں اور بجلی کی کڑکٹراہٹ کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی بھارت اور جنوبی بھارت میں بھی اگلے سات د...

May 16, 2025 9:59 AM May 16, 2025 9:59 AM

views 12

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے شمال مشرقی حصے میں گرج چمک کے ساتھ شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے اگلے تین سے چار دنوں میں ملک کے جنوبی حصے، ساحلی آندھرا پردیش، یانَم, رائل سیما، تلنگانہ، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال کَل ملک کے شمال مغربی حصے پنجاب اور ہریانہ میں رہنے کا امکان ہے اور اتوار سے جموں وکشمیر، لداخ، گلکت، بلتستان، مظفرآباد، ہم...

May 12, 2025 9:40 AM May 12, 2025 9:40 AM

views 20

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم میں آج دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکّم میں آج دور دور تک شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD کے مطابق شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور جنوبی بھارتی جزیرہئ نما میں آج تیز ہواؤں اور بجلی کے ساتھ گرج چمک ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ آسام، میگھالیہ اور پنجاب کے دوردراز کے علاقوں میں اولہ باری کے ساتھ گرج چمک ہونے کا بھی قوی امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے بہار، مغربی بنگال اور سکّم میں دور دور تک شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ساتھ ہی مذکورہ ایجنسی نے جھارکھن...

May 3, 2025 9:25 AM May 3, 2025 9:25 AM

views 18

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں آئندہ منگل تک گرج چمک، ژالہ باری اور  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں آئندہ منگل تک گرج چمک، ژالہ باری اور  تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقوں میں بدھ کے روز تک گرج چمک یا دھول بھری آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسمیات کے محکمے کے مطابق جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے علاقوں میں آئندہ منگل تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے تلنگانہ میں اگ...

May 1, 2025 9:48 AM May 1, 2025 9:48 AM

views 16

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں اور مغربی راجستھان میں آج دور دور تک شدید گرمی کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے جموں اور مغربی راجستھان میں آج دور دور تک شدید گرمی کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ دلّی، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، پنجاب، مغربی راجستھان، مشرقی مدھیہ پردیش، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور ہریانہ کے اندرونی شمالی علاقوں میں آج اور اگلے دو روز کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں یا دھول بھری آندھی آنے کا امکان ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے اُڈیشہ کے کئی حصوں میں کل تک شدید بارش اور گرج چمک کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات سے متعلق محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ گجرات خطے، سوراشٹر اور کَچھ، مدھیہ مہار...

April 30, 2025 9:50 AM April 30, 2025 9:50 AM

views 19

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج اُڈیشہ، آسام اور میگھالیہ کے دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج اُڈیشہ، آسام اور میگھالیہ کے دور دراز کے علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران دلّی، ہریانہ، چندی گڑھ، اتراکھنڈ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، اُڈیشہ، تلنگانہ، شمالی کرناٹک، وِدربھ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال اور سِکّم کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے اور تیز ہوا چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمے نے آج سوراشٹر، کَچھ، مغربی راجستھان، جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں میں گرم لہر کی صورت حال کی بھی پیش گوئی کی...