October 23, 2025 9:24 AM

views 33

بھارتی موسمیات محکمے نے آج آندھرا پردیش اور کرناٹک میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج آندھرا پردیش اور کرناٹک میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ انڈمان و نکوبار جزائر، کیرالہ، ماہے، کونکن اور گوا میں بھی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ لکشدیپ، اوڈیشہ اور تلنگانہ میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح 6 بجے دلّی میں ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ 332 ریکارڈ کیا گیا۔ 301 سے لے کر 400 ...

October 22, 2025 9:29 AM

views 22

محکمہئ موسمیات IMD نے کیرالہ، ماہے، تملناڈو، پدوچیری، کرائکل، آندھرا پردیش، ساحلی کرناٹک اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں انتہائی شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہئ موسمیات IMD نے کیرالہ، ماہے، تملناڈو، پدوچیری، کرائکل، آندھرا پردیش، ساحلی کرناٹک اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں انتہائی شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے انڈمان و نکوبار جزائر اور لکش دیپ میں  دور دراز کے مقامات پر شدید بارش کے قوی امکان کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے آندھرا پردیش، ہماچل پردیش، کونکن، گوا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، تمل ناڈو، پدوچیری، کرائکل اور اتراکھنڈ میں آج گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔x