November 7, 2025 9:52 AM
18
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں کہیں کہیں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ آندھراپردیش، کیرالہ، ماہے اور جنوبی اندرونی کرناٹک کے کچھ مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ موسمیات کی ایجنسی نے آئندہ 48 گھنٹے کے دوران ملک کے وسطی حصے میں کم سے کم درجہئ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سیلسئس کمی آنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اس دوران دلّی NCR خطّے میں ہوا کا معیار مسلسل بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق صبح 6 بجے AQI، 310 درج کیا گیا۔...