December 15, 2025 9:44 AM December 15, 2025 9:44 AM
2
بھارتی موسمیات محکمے نے کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں آج کہیں کہیں سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
بھارتی موسمیات محکمے نے کرناٹک کے اندرونی علاقوں اور تلنگانہ میں آج کہیں کہیں سردی کا زور جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِدھر دلی، چنڈی گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، پنجاب، اترپردیش، مشرقی مدھیہ پردیش اور ملک کے شمال مشرقی حصوں میں گہرا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی شدید سے زیادہ کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق قومی راجدھانی میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح سات بجے 454 ریکارڈ کیا گیا۔x