November 27, 2025 9:46 AM November 27, 2025 9:46 AM

views 11

بھارتی موسمیات محکمے نے آج پنجاب میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے آج پنجاب میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات محکمے نے ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی اور ہماچل پردیش کے کچھ حصوں میں کہرا چھائے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِدھر دلی قومی راجدھانی خطے میں ہواکی کوالٹی اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح سات بجے خطے میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ 346 ریکارڈ کیا گیا۔ x

November 13, 2025 9:39 AM November 13, 2025 9:39 AM

views 21

بھارتی موسمیات محکمے نے کیرالہ اور ماہے میں آج  کہیں -کہیں تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے کیرالہ اور ماہے میں آج  کہیں -کہیں تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِدھر دلّی قومی راجدھانی خطّے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی شدید کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق خطّے میں ہوا کی کوالٹی کا اوسط اشاریہ آج صبح 7 بجے 407 ریکارڈ کیا گیا۔ ×

October 21, 2025 10:10 AM October 21, 2025 10:10 AM

views 35

محکمہئ موسمیاتIMD  نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں دور دراز کے مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہئ موسمیاتIMD  نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں دور دراز کے مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اُس نے آندھرا پردیش کے کچھ حصوں، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں بھی شدید بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے آج اوڈیشہ، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے اور تیز ہواؤں کے چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر ...

October 8, 2025 9:37 AM October 8, 2025 9:37 AM

views 14

بھارت کے موسمیات کے محکمے، IMDنے آج آسام، میگھالیہ، میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ، منی پور، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے اور تملناڈو میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے موسمیات کے محکمے، IMDنے آج آسام، میگھالیہ، میزورم، تریپورہ، ناگالینڈ، منی پور، ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے اور تملناڈو میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ IMD نے آج پدوچیری، کرائکل، کونکن، گوا، لکشدیپ، وسطی مہاراشٹر، رائل سیما اور جنوبی اندرونی کرناٹک میں بھی شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔x

September 1, 2025 9:31 AM September 1, 2025 9:31 AM

views 5

IMD نے آج ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ میں بہت شدید بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ اُس نے ستمبر کے مہینے کے دوران ملک میں معمول سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے آج ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کے الگ الگ علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے لیے ریڈ الرٹ کی وارننگ جاری کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے دو روز کے لیے مشرقی راجستھان، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلّی، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، مظفرآباد، اُڈیشہ، پنجاب اور اترپردیش کے بھی دوردراز علاقوں میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ توقع ہے کہ اس ماہ کی 3 تاریخ تک چھتس گڑھ، آندھراپردیش، کرناٹک، گجرات، مہاراشٹر، کیرالہ، ماہے، کونکن اور گوا میں بہت تیز بارش ہوگی۔×

August 25, 2025 3:12 PM August 25, 2025 3:12 PM

views 10

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے آئندہ دو روز کیلئے، ملک کے شمال مغربی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کیلئے اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے اگلے دو دن کے دوران ملک کے شمال مغربی حصوں میں شدید سے لے کر بہت شدید بارش کے امکان کے مدِّ نظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ موسمیات محکمے کے مطابق گجرات، اوڈیشہ، راجستھان اور اترا کھنڈ میں  کَل تک کہیں کہیں بہت تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اِس کے علاوہ اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، بہار، چھتیس گڑھ، ساحلی آندھرا پردیش، ہریانہ، پنجاب، دلّی، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مغربی بنگال کے ہمالیائی ذیلی خطے اور سکم میں بھی آج بہت تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔×

May 8, 2025 9:36 AM May 8, 2025 9:36 AM

views 11

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے4  سے پانچ دن کے دوران ملک کے مشرقی، مغربی، مرکزی اور شمالی مشرقی حصوں میں ہلکی سے اوسط درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے اگلے4  سے پانچ دن کے دوران ملک کے مشرقی، مغربی، مرکزی اور شمالی مشرقی حصوں میں ہلکی سے اوسط درجے کی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر، گجرات،  مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں 11 مئی تک ہلکی سے اوسط درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ IMD نے آج گجرات میں شدید بارش اور اترکھنڈ میں ژالہ باری ہونے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے کہا کہ آئندہ 5 دن کے دوران مغربی بنگال کے زیر ہمالیہ حصوں، سکّم، مغربی بنگال کے گنگا کے ترائی والے علاقوں، اڈیشہ، بہار...