May 17, 2025 9:30 AM May 17, 2025 9:30 AM

views 10

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیشن، IIMC آنے والے تعلیمی سال سے ماس کمیونیشن اور جرنلزم میں اپنا ڈاکٹر آف فلاسفی، Ph.D پروگرام شروع کرے گا۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیشن، IIMC آنے والے تعلیمی سال سے ماس کمیونیشن اور جرنلزم میں اپنا ڈاکٹر آف فلاسفی، Ph.D پروگرام شروع کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ نے پروگرام کے لئے ضابطے نوٹیفائی کردئے ہیں اور داخلوں سے متعلق تفصیلات کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ IIMC کی وائس چانسلر انوپما بھٹناگر نے نئے کورس کی شروعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ یہ ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ Ph.D پروگرام، میڈیا اور کمیونیکیشن میں تحقیق کی راہ ہموار کرے گااوراِس شعبے میں تحقیق کے IIMC کے مشن کو آگے بڑھائے گا۔x