January 22, 2026 9:22 AM
21
بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC نے، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے میچز شوڈیول کے مطابق بھارت میں کھیلے جائیں گے۔
بین الاقوامی کرکٹ کاؤنسل ICC نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ BCB کی اُس درخواست کو مسترد کردیا ہے، جس میں ٹی-ٹوئنٹی عالمی کپ میں سری لنکا کے ساتھ اس کی ٹیم کے طے شدہ مقابلوں میں تبدیلی کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ ICC نے کہا ہے کہ مقابلے، شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔ ICC نے کہا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں، حکام یا مداحوں کی سلامتی کو بھارت میں ٹورنامنٹ کے کسی بھی مقام پر کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ یہ فیصلہ BCB کی جانب سے تشویش کا اظہار کرنے اور ٹورنامنٹ کے مقامات میں تبدیلی کرنے کے مطالبے پر بات چیت کرنے کی عرضی سے ویڈی...