August 13, 2024 9:58 AM August 13, 2024 9:58 AM

views 14

سرکار وسیع تر صلاح مشورے کے بعد نشریاتی خدمات سے متعلق بل کا نیا مسودہ مرتب کرے گی۔ اِس سلسلے میں تجویزیں اور رائے حاصل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اکتوبر کردی گئی ہے

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے نشریاتی خدمات کو منضبط کرنے سے متعلق بل کے مسودے پر تجویزیں اور رائے حاصل کرنے کی تاریخ اِس سال 15 اکتوبر تک بڑھا دی ہے اور کہا ہے کہ تفصیلی صلاح مشورے کے بعد مذکورہ بل کا نیا مسودہ شائع کیا جائے گا۔ اِس بل کا مسودہ متعلقہ اداروں اور عام لوگوں کی رائے حاصل کرنے کیلئے وضاحتی نوٹ کے ساتھ پچھلے سال نومبر میں جاری کیا گیا تھا۔ وزارت نے کہا ہے کہ بل کے مسودے پر مختلف انجمنوں سمیت کئی حلقوں کی طرف سے مختلف سفارشات، تجویزیں اور رائے موصول ہوئیں۔