September 7, 2025 9:34 AM

views 21

بھارتی فضائیہ نے، جموں کشمیر کے اودھم پور کے سیلاب اور مٹّی کے تودے کھسکنے سے متاثر ہوئے علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی سامان پہنچایا اور ہماچل پردیش میں 540 افراد کو بچایا۔

بھارتی فضائیہ نے جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے سیلاب اور مٹّی کے تودے کھسکنے سے متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کی ایک بڑی کارروائی انجام دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر بھارتی فضائیہ کی مغربی ایئر کمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے اودھم پور میں مٹّی کے تودے کھسکنے سے متاثرہ علاقوں میں بھارتی فضائیہ نے ایک جرأت مندانہ مشن کے تحت ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 5 اعشاریہ 9 ٹن زندگی بچانے والی خوراک پہنچائی ہے۔ ہماچل پردیش میں تیزی کے ساتھ اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے 540 افراد ...

August 28, 2025 10:03 AM

views 21

بھارتی فضائیہ نے شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کے بعد جموں خطّے اور شمالی پنجاب میں بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے جموں خطے اور شمالی پنجاب میں بڑھتی آبی سطح اور تباہ کُن سیلاب کے ردِّ عمل کے طور پر بڑے پیمانے پر راحت اور بچاؤ مشن شروع کیے ہیں۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے متاثرین کی مدد کے لیے ہیلی کاپٹروں، ٹرانسپورٹ طیاروں اور بھارتی فضائیہ کے دیگر ساز و سامان کو تعینات کیا ہے۔ بیان میں جموں کے اکھنور علاقے اور پنجاب کے پٹھان کوٹ اور ڈیرہ بابا نانک علاقوں میں مسلح اہلکاروں کی زندگی بچانے والے مشنوں کا بھی ذکر کیا گیا۔ وزارت دفاع نے مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ، بدلتی ص...