September 26, 2025 10:37 AM

views 21

بھارتی فضائیہ آج چنڈی گڑھ میں MiG-21 طیارے کو الودع کہے گی۔

بھارتی فضائیہ آج چنڈی گڑھ میں MiG-21 طیارے کو الودع کہے گی۔ یہ تقریب اس طیارے کا ایک دور مکمل ہونے پر ہوگی، جس نے 60 سے زیادہ برس تک ملک کی خدمت کی۔ تقریب کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اس میں دفاعی عملے کے سربراہ جنرل انِل چوہان، فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دِویدی اور ریٹائرڈ ایئر چیف مارشل وی-آر چودھری بھی شامل ہوں گے۔ وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ MiG-21 بھارتی فضائیہ کی شاندار پہچان رہا ہے اور اس نے کئی نسلوں تک اپنی بہادری کی داستانیں لکھی ہیں۔×