October 30, 2025 9:46 AM October 30, 2025 9:46 AM
27
سمندری طوفان Melissa کی تباہ کاریوں کے دوران کیریبیائی ملکوں میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بحر اوقیانوس میں آنے والے سمندری طوفان Melissa کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ طوفان اس وقت کیریبیائی ملکوں میں تباہی مچانے کے بعد Bahamas سے زمرے اوّل کے سمندری طوفان کے طور پر گزر رہا ہے۔ Melissa نے آج صبح کیوبا کے ساحل کو پار کرنے کے بعد وہاں شدید نقصان پہنچایا ہے، جہاں تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار افراد دریاؤں میں بڑھتے ہوئے پانی کے باعث پھنس گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ طوفان کل جمائیکا کو پار کرگیا۔ یہ طوفان تاریخ کے سب سے طاقتور بحراوقیانوس کے سمندری طوفانوں میں سے ایک ہے...