August 1, 2025 9:32 AM August 1, 2025 9:32 AM
7
ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔
ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ دنوں میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ شملہ میں موسمیات کے مرکز کے مطابق ریاست میں اس سال مانسون میں معمول سے 24 فیصد زیادہ بارش ہو چکی ہے۔ ہماچل پردیش کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 60 ملی میٹر بارش منڈی ضلعے کے Bijahi میں ریکارڈ کی گئی جبکہ کانگڑا ضلعے میں دھرمشالہ اور کُلّو ضلعے میں کوٹھی کے مقام پر پچاس۔پچاس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریاست میں چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے 291...