September 7, 2025 9:30 AM September 7, 2025 9:30 AM

views 12

ہماچل پردیش میں، ہو رہی مانسون کی شدید بارش سے اگلے چند دن میں کچھ راحت ملنے کا امکان، البتہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 12 ستمبر تک ہلکی سے اوسط بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ہماچل پردیش میں، ہو رہی مانسون کی شدید بارش سے اگلے چند دن میں کچھ راحت ملنے کا امکان، البتہ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 12 ستمبر تک ہلکی سے اوسط بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس مانسون سیزن کے دوران ریاست میں مٹی کے تودے گرنے کے 135، تازہ سیلاب کے 95 اور بادل پھٹنے کے 45 واقعات اب تک درج کیے جا چکے ہیں۔ صرف لاہول اسپتی میں ہی مٹی کے تودے گرنے کے 27 اور تازہ سیلاب کے 56 واقعات پیش آئے جبکہ منڈی بادل پھٹنے کے 19 واقعات کے ساتھ متاثر ترین ضلع رہا۔ ریاستوں کے کئی ضلعوں میں معمولی زندگی بدستور ب...

August 4, 2025 9:36 AM August 4, 2025 9:36 AM

views 14

ہماچل پردیش کے بہت سے حصوں سمیت راجدھانی شملہ میں رک رک کر لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئی ہے۔

ہماچل پردیش کے بہت سے حصوں سمیت راجدھانی شملہ میں رک رک کر لگاتار بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہوئی ہے۔ اب تک ریاست سے  بادل پھٹنے کے  28، اچانک سیلاب آنے  کے 53 اور مٹی کے تودے کھسکنے کے 47 واقعات کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔ محکمہئ موسمیات نے آج ریاست کے بہت سے حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے پیشِ نظر اورینچ اور یَلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے 9 اگست تک ریاست میں خراب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ لگاتار بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ مٹی کے تودے کھسکنے ...

July 13, 2025 9:27 AM July 13, 2025 9:27 AM

views 1

ہماچل پردیش میں سرگرم مانسون کی وجہ سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ جس سے ریاست کے بہت سے علاقے متاثر ہیں۔

ہماچل پردیش میں سرگرم مانسون کی وجہ سے شدید بارش ہو رہی ہے۔ جس سے ریاست کے بہت سے علاقے متاثر ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 18 جولائی تک پوری ریاست میں خراب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔ شملہ کے موسمیات کے سینٹر نے آج کے لیے منڈی، شملہ، سولن اور سِرمور اضلاع میں تیز بارش کے لیے Yellow الرٹ جاری کی ہے وہیں 14جولائی کے لیے اونا، منڈی، شملہ، سولن اور سِرمور میں  Yellow الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ 15 جولائی کے لیے چمبا، کانگڑا، کُلو، منڈی، شملہ، سولن اور سِرمور میں شدید بارش کی وارننگ ہے، جبکہ 16 جولائی کے لیے لاہول اسپ...