January 10, 2026 9:33 AM January 10, 2026 9:33 AM
4
ہماچل پردیش کے سِرمور ضلعے میں ایک بس کھائی میں جا گری۔ اِس حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہماچل پردیش کے سرمور ضلعے کے ہری پور دھر کے قریب کَل ایک پرائیویٹ بس کے حادثے میں 14 افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔ یہ بس سولن سے ہری پور دھر جارہی تھی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے IGMC شملہ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سُکھوِندر سنگھ سکھو نے سِرمور ضلع انتظامیہ کو مہلوکین کے کنبوں کو ہر ممکن مدد اور زخمیوں کے بہتر سے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اس حادثے کے مہلوکین کے تئیں دکھ اور افسوس کا اظہا...