October 8, 2025 9:44 AM

views 13

ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں ایک المناک بس حادثہ میں 15 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں ایک المناک بس حادثہ میں 15 افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ایک بچے کے لاپتہ ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔ بارش کے باوجود راحت اور بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ بلاسپور کے جھنڈوتا سب ڈویژن میں بھلّوپل کے نزدیک پہاڑ سے چٹانیں اور کیچڑ گرنے سے ایک پرائیویٹ بس پوری طرح سے ملبے میں دب گئی۔ اس حادثہ میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی، جن میں ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شامل ہیں۔ حادثے کے وقت بس میں سترہ مسافر سوار تھے۔ راحت اور بچاؤ ٹیموں نے دو بچوں کو نکال کر علاج کے لئے بلاسپور کے ایمس میں دا...