March 7, 2025 9:49 AM March 7, 2025 9:49 AM
6
امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کل نئی دلّی میں قبائلی نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام TYEP کے تحت تقریباً 200 قبائلی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔
امور داخلہ کے وزیر مملکت نتیانند رائے نے کل نئی دلّی میں قبائلی نوجوانوں کے تبادلے کے پروگرام TYEP کے تحت تقریباً 200 قبائلی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ چھتیس گڑھ اور اڈیشہ کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے یہ نوجوان، فی الحال قومی راجدھانی کے دورے پر ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ضلعوں میں کافی ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور ریلویز کا نیٹ ورک تیار کیا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ اِن ضلعوں میں نئے اسکول کھولے گئے ہیں۔ جناب رائے نے کہا کہ قبائلی براد...