October 29, 2024 10:24 AM
39
مرکز نے مختلف ملکوں میں سائبر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے فرضی بینک کھاتوں کے ذریعے قائم ادائیگی کے غیر قانونی وسیلوں کے خلاف الرٹ جاری کیا ہے۔
بھارت کے سائبر جرائم سے نمٹنے کے مرکز نے مختلف ملکوں میں منظم سائبر جرائم پیشہ افراد کی جانب سے فرضی بینک کھاتوں کا استعمال کرتے ہوئے ادائیگی کے غیر قانونی وسیلوں کے خلاف الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ بینک کھاتے غیر قانونی طور پر رقم وصول کرنے اور منتقل کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں، جن کا مقصد کالے دھن کو جائز بنانا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ گجرات پولیس اور آندھرا پردیش پولیس نے حالیہ ملک گیر چھاپوں کی کارروائی کے دوران اِس بات کا انکشاف کیا تھا کہ مختلف ملکوں میں جرائم پیشہ افراد نے فرضی یا کسی ا...