January 31, 2025 9:25 AM January 31, 2025 9:25 AM

views 13

ہاکی انڈیا لیگ کے سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔

ہاکی انڈیا لیگ کے سیمی فائنل مقابلے آج کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں شراچی راڑھ بنگال ٹائیگرس کا مقابلہ تمل ناڈو ڈریگنز سے شام 6 بجے ہوگا، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں جے ایس ڈبلیو سورما ہاکی کلب کا مقابلہ رات سوا آٹھ بجے حیدرآباد طوفانس سے ہوگا۔ یہ مقابلے  اڈیشہ کے راؤرکیلا کے بِرسامنڈا بین الاقوامی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔×

January 29, 2025 10:01 AM January 29, 2025 10:01 AM

views 15

ہاکی انڈیا لیگ میں کل شام راوڑ کیلا کے برسامنڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں Team Gonasika نے حیدرآباد طوفانز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین۔ایک سے ہرایا۔

ہاکی انڈیا لیگ میں کل شام راوڑ کیلا کے برسامنڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں Team Gonasika نے حیدرآباد طوفانز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں تین۔ایک سے ہرایا۔ بھارتی وقت کے مطابق آج شام چھے بجے JSW سورما ہاکی کلب کا مقابلہ Shrachi Rarah Bengal سے اور رات سوا آٹھ بجے پوری رُدراس کا مقابلہ تمل ناڈ Dragon سے ہوگا۔ یہ دونوں میچ راوڑ کیلا میں ہی کھیلے جائیں گے۔

January 27, 2025 10:08 AM January 27, 2025 10:08 AM

views 17

خواتین کی ہاکی انڈیا لیگ میں کل رانچی کے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے فائنل میں اوڈیشہ وارئرس نے JSW سورما ہاکی کلب کو دو ایک سے ہراکر افتتاحی ایڈیشن کا خطاب جیت لیا ہے۔

خواتین کی ہاکی انڈیا لیگ میں کل رانچی کے ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے فائنل میں اوڈیشہ وارئرس نے JSW سورما ہاکی کلب کو دو ایک سے ہراکر افتتاحی ایڈیشن کا خطاب جیت لیا ہے۔ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ہاکی انڈیا لیگ میں شامل تمام ٹیموں کو مبارک باد پیش کی۔ JSW سورما ہاکی کلب کی جیوتی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اسی ٹیم کی سَویتا پونیا کو بھی بہترین گول کیپر کا خطاب دیا گیا۔ سورما کلب کی Sonam کو ٹورنامنٹ کی بہترین ابھرتی ہوئی کھلاڑی کا خطاب بھی دیا گی...

January 24, 2025 9:34 AM January 24, 2025 9:34 AM

views 16

اڈیشہ واریئرز اتوار کو کھیلے جانے والے خواتین ہاکی انڈیا لیگ (HIL) کے افتتاحی ایڈیشن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اڈیشہ واریئرز اتوار کو کھیلے جانے والے خواتین ہاکی انڈیا لیگ (HIL) کے افتتاحی ایڈیشن کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ کل جھارکھنڈ کے رانچی میں Delhi SG Pipers سے شوٹ آؤٹ مقابلے میں 3-2 سے ہارنے کے باوجود اڈیشہ واریئرز فائینل میں اپنی جگہ بنانے میں  کامیاب رہی۔ دوسری جانب مردوں کے ہاکی انڈیا لیگ (HIL) میں تمل ناڈو ڈریگنز نے حیدرآباد طوفانز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ مقابلے میں 4-3 سے شکست دے کر جیت حاصل کی۔× یہ خبریں ہماری ویب سائٹ: news on air.com slash urdu پر بھی دستیاب ہیں۔

January 20, 2025 9:40 AM January 20, 2025 9:40 AM

views 19

خواتین کی ہاکی انڈیا لیگ میں کل رات راورکیلا کے برسامنڈا ہاکی اسٹیڈیم میں اڑیسہ وارئرس نے بنگال ٹائیگرس کو تین-ایک سے ہرایا۔

خواتین کی ہاکی انڈیا لیگ میں کل رات راورکیلا کے برسامنڈا ہاکی اسٹیڈیم میں اڑیسہ وارئرس نے بنگال ٹائیگرس کو تین-ایک سے ہرایا۔ کل رات اسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مردوں کے ہاکی انڈیا لیگ کے ایک مقابلے میں Kalinga Lancers نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دلی SG Pipers کو Shoutout میں تین-دو سے شکست دی۔