October 19, 2025 9:31 AM October 19, 2025 9:31 AM

views 17

ملیشیاء میں، ہاکی کے سلطان آف Johor کپ 2025 کے فائنل میں کل بھارت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ حالانکہ اُسے فائنل میں آسٹریلیا نے دو-ایک سے شکست دی۔

ملیشیاء میں، ہاکی کے سلطان آف Johor کپ 2025 کے فائنل میں کل بھارت نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ حالانکہ اُسے فائنل میں آسٹریلیا نے دو-ایک سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے Ian Grobbelaar نے کھیل کے تیرہویں منٹ میں ہی بھارت پر پہلا گول کر دیا، لیکن بھارت کے Anmol Ekka نے کھیل کے 17 منٹ میں گول برابر کر دیا۔ البتہ Ian Grobbelaar نے 59 ویں منٹ میں بھارت پر دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میچ جتوا دیا۔ سابقہ دو ٹورنامنٹ میں بھارت نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس طرح آسٹریلیا نے کل بھارت سے 2022 میں اپنی شکست کا ب...

September 14, 2025 9:19 AM September 14, 2025 9:19 AM

views 17

ہاکی میں، آج شام Hangzhou میں خواتین کے ایشیاء کپ کے خطابی مقابلے میں بھارت کا مقابلہ میزبان چین سے ہوگا۔

ہاکی میں، آج شام Hangzhou میں خواتین کے ایشیاء کپ کے خطابی مقابلے میں بھارت کا مقابلہ میزبان چین سے ہوگا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے 5 بجے شروع ہوگا۔ کل بھارت نے اہم سُپر فور مرحلے میں موجودہ چیمپئن جاپان کے خلاف ایک-ایک گول سے میچ ڈرا کیا تھا۔ بھارت کی طرف سے Dung Dung نے گول کیا تھا، لیکن جاپان کی Shiho کی طرف سے اسے برابر کر دیا گیا تھا۔ سُپر فور مرحلے کے دیگر میچ میں چین نے جنوبی کوریا کو ایک-صفر سے شکست دی تھی۔×

June 27, 2025 10:18 AM June 27, 2025 10:18 AM

views 17

ہاکی میں چنئی میں انڈیا ماسٹرس کپ میں آج مردوں اور خواتین دونوں زمروں کے فائنل کھیلے جائیں گے

ہاکی میں چنئی میں انڈیا ماسٹرس کپ میں آج مردوں اور خواتین دونوں زمروں کے فائنل کھیلے جائیں گے۔ مردوں کے زمرے میں تمل ناڈو کا مقابلہ مہاراشٹر سے ہوگا۔ جبکہ خواتین کے زمرے میں اوڈیشہ کی ٹیم پنجاب کے ساتھ  کھیلے گی۔×

June 26, 2025 10:50 AM June 26, 2025 10:50 AM

views 14

بھارت کے مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم نے برلن میں جاری چار ملکوں کے ٹورنامنٹ میں کَل آسٹریلیا کو دو-ایک سے شکست دے کر تیسرا مقام حاصل کرلیا

بھارت کے مردوں کی جونیئر ہاکی ٹیم نے برلن میں جاری چار ملکوں کے ٹورنامنٹ میں کَل آسٹریلیا کو دو-ایک سے شکست دے کر تیسرا مقام حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب روہت نے پہلا گول کرتے ہوئے مقابلہ برابری پر لاکھڑا کیا، جس کے بعد اجیت یادو نے چوتھے کوارٹر میں گول کرتے ہوئے جیت کو یقینی بنادیا۔ اِس سے پہلے آسٹریلیا کے کپتان نے دوسرے ہاف میں گول کرتے ہوئے آسٹریلیا کو سبقت دلائی۔ تاہم بھارت نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا اور آخری کوارٹر میں فاتح کے طور پر اُبھرا۔ اِس کے بعد اجیت یادو نے 52ویں منٹ م...

June 14, 2025 9:27 AM June 14, 2025 9:27 AM

views 18

FIH ہاکی پرولیگ میں، بھارتی مَردوں اور خواتین کی ٹیمیں آج مقابلہ کریں گی۔

FIH ہاکی پرولیگ میں، بھارتی مَردوں اور خواتین کی ٹیمیں آج مقابلہ کریں گی۔ بھارتی ٹیم کو ایک فیصلہ کن صورتحال کا سامنا ہے، کیونکہ وہ بلجیم کے Antwerp میں آسٹریلیا سے مقابلے کیلئے تیار ہے۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم اپنے چار میچوں میں ہار کے سلسلے کو ختم کرنے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ اِدھر خواتین کی ہاکی ٹیم لیگ کے دوسرے اور آخری مرحلے کا آغاز کرنے کیلئے تیار ہے، جس کا سامنا یوروپی لیگ میں آسٹریلیا، ارجنٹینا، بلجیم اور چین سے ہوگا۔ خواتین ہاکی ٹیم کا مقابلہ لندن ...

June 12, 2025 9:36 AM June 12, 2025 9:36 AM

views 9

نیدرلینڈس کے شہر Amstelveen میں آج شام FIH ہاکی پرو لیگ میں، بھارت کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا۔

FIH ہاکی پرولیگ میں بھارتی مردوں کی ٹیم آج شام نیدرلینڈس میں Amstelveen کےWagenes ہاکی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا سے کھیلے گی۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ بھارت اس وقت چوتھے مقام پر ہے اور اس کے پاس 11گیمز سے 15 پوائنٹس ہیں۔ اس سے پہلے کل دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہواتھا جس میں بھارت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود تین چار سے ہار گیاتھا۔

January 30, 2025 9:44 AM January 30, 2025 9:44 AM

views 17

مردوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں، کل شام برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں، تمل ناڈو ڈریگنز یو-پی رُدراس کے ساتھ دو دو گول کی برابری پر، میچ ختم کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

مردوں کی ہاکی انڈیا لیگ میں، کل شام برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک دلچسپ میچ میں، تمل ناڈو ڈریگنز یو-پی رُدراس کے ساتھ دو دو گول کی برابری پر، میچ ختم کرنے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس میچ کے نتیجے کے بعد تمل ناڈو ڈریگنز سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے جبکہ یو-پی رُدراس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ کھیل کے پہلے حصے میں، سُدیپ چِرماکو اور للِت کمار اُپادھیائے نے یو-پی رُدراس کو دو صفر کی سبقت دلائی،   تاہم تمل ناڈو ڈریگنز نے Jip Janssen اور  Thomas Sorsby کے گول کی مدد سے کھیل میں مض...

December 14, 2024 10:50 AM December 14, 2024 10:50 AM

views 13

ہاکی میں، عمان کی راجدھانی مسقط میں جاری خواتین کے جونیئر ایشیا کپ میں، آج سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

ہاکی میں، عمان کی راجدھانی مسقط میں جاری خواتین کے جونیئر ایشیا کپ میں، آج سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ بھارت نے جمعرات کو کھیلے گئے پول اے کے اپنے آخری میچ میں تھائی لینڈ کو 9 صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے اگلے سال چلی میں ہونے والے FIH جونیئر عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسی مقام پر چین کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔x

December 13, 2024 9:18 AM December 13, 2024 9:18 AM

views 10

ہاکی میں، کل رات عمان کی راجدھانی مسقط میں جاری خواتین کے جونیئر ایشیا کپ میں پُول-اے کے اپنے چوتھے میچ میں بھارت نے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے 9 گول سے ہرایا۔

ہاکی میں، کل رات عمان کی راجدھانی مسقط میں جاری خواتین کے جونیئر ایشیا کپ میں پُول-اے کے اپنے چوتھے میچ میں بھارت نے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے 9 گول سے ہرایا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس طرح بھارت نے چِلی میں منعقد ہونے والے FIH جونیئر عالمی کپ 2025 میں بھی اپنی جگہ پکّی کر لی ہے۔ بھارت نے کھیل کے دوسرے کوارٹر میں، شروعات میں ہی اپنا پہلا گول کیا۔ کپتان جیوتی سنگھ نے نائب کپتان ساکشی رانا کو گیند پاس کی، جس کو انہوں نے اپنے طاقتور شاٹ سے گول میں تبدیل کر ...

November 29, 2024 10:58 AM November 29, 2024 10:58 AM

views 11

عمان کے مسقط میں کھیلے جارہے مردوں کے جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2024 کے ایک انتہائی اہم مقابلے میں دفاعی چمپئن بھارت نے جاپان کو تین-دو سے شکست دی۔

عمان کے مسقط میں کھیلے جارہے مردوں کے جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2024 کے ایک انتہائی اہم مقابلے میں دفاعی چمپئن بھارت نے جاپان کو تین-دو سے شکست دی۔ یہ جیت پول-A میں بھارت کی تھائی لینڈ کے خلاف صفر-11 کی برتری کے بعد لگاتار دوسری جیت ہے۔ بھارت کا یہ گول Thockchom Kingson کے پنالٹی کارنر اور روہت اور Araijeet Singh Hundal کے اسٹرائک سے آیا۔ جس کا جواب جاپان کے Neo Sato نے پنالٹی کارنر سے 2 گول کرکے دیا۔ کل بھارت کا مقابلہ چینی Taipei سے ہوگا اور گروپ مرحلے کا آخری میچ اتوار کو کوریا سے ہوگا۔×