August 25, 2025 3:00 PM
29
وزیر داخلہ امت شاہ نے آئین کے 130ویں ترمیمی بِل کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کی نکتہ چینی کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آئین کے 130ویں ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں کی نکتہ چینی کی ہے۔ ایک نیوز ایجنسی کو دیے انٹرویو میں، جناب شاہ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈر جیل میں ہونے کے باجود، حکومت تشکیل دینے اور اُسے چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے بل کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کے احتجاج کو غیر جمہوری قرار دیا۔ انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہ وزیراعظم نریندر مودی ہی تھے کہ جنھوں نے وزیراعظم کے دفتر کو اس بل کے تحت لانے پر زور دیا۔ بھارت کے عوامی نمائندگان کے قانون کا حوا...