October 6, 2025 9:35 AM October 6, 2025 9:35 AM
27
صحت کی مرکزی وزارت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خاص طور پر بچوں کے لیے، کھانسی کے سیرپ کے، معقول استعمال کو یقینی بنائیں۔
صحت کی مرکزی وزارت نے، سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ، خاص طور پر بچوں میں کھانسی کے سیرپس کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں۔ وزارت نے کہا ہے کہ کھانسی عام طور پر خودبخود ختم ہوجاتی ہے اور اس کیلئے دواؤں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ قدم مدھیہ پردیش کے شہر چھندواڑہ میں بچوں کی اموات کی حالیہ خبروں کے بعد اٹھایا گیا ہے، جن میں ملاوٹ والے کھانسی کے سیرپ کی اطلاع دی گئی تھی۔ صحت کی مرکزی سکریٹری پونیہ سَلیلا سریواستو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹن...