September 7, 2025 9:49 AM
48
حکومت نے کہا ہے کہ وسیع GST اصلاحات، امدادِ باہمی کے شعبے کو اُن کے پروڈکٹس کو مسابقتی بنا کر اور مانگ میں اضافہ کر کے مضبوط بنائیں گی۔
حکومت نے کہا ہے کہ اشیا اور خدمات ٹیکس GST کی وسیع اصلاحات امدادِ باہمی کے شعبے کو مستحکم کریں گی، ان کی مصنوعات کو مسابقتی بنائیں گی۔ مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کریں گی جس کے نتیجے میں امدادِ باہمی انجمنوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ایک بیان میں امدادِ باہمی کی وزارت نے کہا کہ GST اصلاحات دیہی انتراپرونیئر شپ کو فروغ دیں گی، غذائی اشیا کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے کی طرف امدادِ باہمی انجمنوں کو راغب کریں گی۔ نیز لاکھوں لوگوں کے لیے ضروری اشیا تک کفایتی قیمتوں پر رسائی کو یقینی بنائیں گی۔ وزارت نے کہا ک...