November 11, 2025 3:17 PM

views 29

دلّی میں ہوا کی کوالٹی ابتر ہوکر شدید زمرے میں پہنچ گئی ہے۔ حکومت نے GRAP-III لاگو کردیا ہے۔ پانچویں کلاس تک کے اسکول، آن لائن کارکردگی انجام دیں گے۔

  مرکز نے دلّی اور اس سے متصل علاقوں میں بتدریج ایکشن پلان یعنی GRAP کے تیسرے مرحلے کے تحت آلودگی کے خلاف سخت احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ہوا کے معیار سے متعلق انتظام کے کمیشن CAQM نے کہا ہے کہ دلّی میں ہوا کا اوسط معیار یعنی اے کیو آئی 362 سے بڑھ کر 430 ہوگیا ہے، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ تیسرے مرحلے کی پابندیوں کے تحت غیر ضروری تعمیری کام اور انہدام کی کارروائیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور پتھر توڑنے اور کانکنی کے کام کاج پر بھی پابندی رہے گی۔ GRAP کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے تحت، جو پابندی...