October 27, 2025 9:41 AM

views 26

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل آج بیلجیم کے برسلز کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل آج بیلجیم کے برسلز کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے۔ وہ یوروپی یونین کے ایگزیکیٹو نائب صدر اور یوروپی کمشنر برائے تجارت Sefcovic Manos   کے ساتھ اعلیٰ سطح کی بات چیت کریں گے۔ یہ دورہ بھارت-یوروپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے کے جاری مذاکرات کے ایک اہم مرحلے پر ہو رہا ہے، کیونکہ دونوں فریق ایک اہم جامع، متوازن اور باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی معاہدے کے لیے کوششیں تیزکر دی ہے۔ اِس دورے کا مقصد مذاکرات کو اسٹریٹیجک سمت اور سیاسی بصیرت فراہم کرنا ہے۔×