November 19, 2025 3:58 PM
22
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کَل سے اسرائیل کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔
کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل کَل سے اسرائیل کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ اُن کے اِس دورے سے بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے کلیدی اور اقتصادی رابطوں کی عکاسی ہوتی ہے اور اِس سے تجارت، ٹیکنالوجی، اختراع اور سرمایہ کاری میں باہمی اشتراک کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے مشترکہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ جناب گوئل کے ہمراہ 60 ممبران پر مشتمل کاروباری وفد ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران جناب گوئل، اسرائیل کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی دو طرفہ میٹنگیں کریں گے۔ اِن تبادلہئ خیال میں تجارت اور سر...