April 17, 2025 10:04 AM
10
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت ترقی کی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ اور دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنتا جا رہا ہے۔
کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت ترقی کی اُبھرتی ہوئی مارکیٹ اور دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنتا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بات کل نئی دلّی میں بھارت، مشرقِ وسطیٰ، یوروپ اقتصادی راہداری IMEC کانکلیو 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب گوئل نے کہا کہ حکومت اُن ملکوں کے ساتھ کاروباری رشتوں کو وسعت دے رہی ہے، جن ملکوں سے اُسے بہتر معاہدے حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اُن ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوطی فراہم کر رہی ہے، جہاں یہ ممالک مساوی اور متوا...