January 23, 2026 9:53 AM

views 17

سرکار نے، اُن سوالات کو نوٹیفائی کر دیا ہے، جو پہلی اپریل سے شروع ہونے والی مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے میں لوگوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔

سرکار نے، ایسے 33 سوالوں کو نوٹیفائی کیا ہے، جو پہلی اپریل سے شروع ہونے والی مردم شماری کے پہلے مرحلے کے دوران شہریوں کے سامنے رکھے جائیں گے۔ مردم شماری 2027 کے پہلے مرحلے میں 30 دن کی مدّت کے دوران گھروں کی گنتی کی جائے گی۔ ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سرکار پہلی اپریل اور 30 ستمبر کے درمیان اس مدّت کا تعین کرے گی۔ اس مرحلے میں، مردم شماری سے وابستہ اہلکار مکان کی ملکیت، اس کے استعمال، اس کے فرش اور چھت میں استعمال ہونے والے میٹیریئل کی نوعیت، کمروں کی تعداد اور کنبے کے سربراہ کے مر...