October 13, 2025 9:45 AM

views 42

مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہ کانفرنس منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے ایک امن معاہدے کو قطعی شکل دینا ہے۔

غزہ میں، امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے مقصد سے مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج بین الاقوامی چوٹی کانفرنس منعقد ہوگی۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں 20 ملکوں کے رہنماؤں کی شرکت کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس بھی اس چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس دوران غزہ امن چوٹی کانفرنس میں بھارت کے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر کیرتی وردھن سنگھ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ...