October 14, 2025 9:43 AM

views 81

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصر، قطر اور ترکی کے رہنماؤں نے لڑائی ختم کرانے اور غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے ایک اعلانیے پر دستخط کیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیز مصر، قطر اور ترکی کے رہنماؤں نے کَل رات مصر کے ساحلی تفریحی مقام شرم الشیخ میں منعقدہ سربراہ اجلاس میں غزہ میں جنگ ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے ایک اعلانیے پر دستخط کئے۔ یہ دستخط امن سربراہ اجلاس کے دوران کئے گئے۔ مذکورہ چاروں رہنماؤں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سمجھوتے کے ضامن کے طور پر کردار ادا کیا۔ یہ سمجھوتہ، جو رواں ہفتے کے اوائل میں طے پایا تھا، صدر ٹرمپ کے وسیع تر علاقائی امن منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا...