March 2, 2025 9:34 AM March 2, 2025 9:34 AM
15
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ کل ختم ہو گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال دکھائی دیتی ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ کل ختم ہو گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال دکھائی دیتی ہے۔ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی توسیع کے لیے اسرائیل کی تجویز کو مسترد کرنے کے بعد حماس نے کہا ہے کہ دوسرے مرحلے کے لیے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔ اس طرح اسرائیل کا وفد، جو جنگ بندی کے سلسلے میں بات چیت کرنے کے لیے مصر گیا تھا، کسی ٹھوس پیش رفت کے بغیر قاہرہ سے لوٹ آیا ہے۔ 19 جنوری کو جنگ بندی کا پہلا مرحلہ شروع ہوا تھا، جب اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی رُک گئی ...