October 24, 2025 10:15 AM
14
اِسرو کا بغیر خلا باز والا پہلا گگن یان آزمائشی پرواز مشن دسمبر کے پہلے ہفتے میں لانچ کیا جائے گا۔
خلائی تحقیق کے بھارتی ادارے، اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر وی نارائنن نے اطلاع دی ہے کہ بنا عملے والی گگن یان کی آزمائشی پرواز کے مشن، G-1 کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور وہ اِسے دسمبر مہینے کے پہلے ہفتے میں لانچ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ بینگلورو میں کَل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹر نارائنن نے کہا کہ Escape سسٹم سے لیس crew module، پیرا شوٹ ماڈیول، کمیونیکیشن سسٹمز اور دیگر sub-systems سے متعلق ٹیسٹ کامیاب رہے۔ ارضیاتی مشاہدے کے سیارچے، NISAR کے بارے میں بولتے ہوئے جناب نارائنن ن...