January 2, 2026 10:18 AM
11
کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے مختلف ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
کانکنی کے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت نے مختلف ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کَل حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ جبکہ ترقی یافتہ ممالک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، بھارت میں عوامی حمایت کے ساتھ ایک پرامن ماحول میں بلارکاوٹ ترقیاتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے عوام پر ملک کو وِشوگرو بنانے کی خاطر جناب مودی کی قیادت کو اس نئے سال میں مضبوطی فراہم کرنے پر زور دیا۔×