November 19, 2024 11:08 AM November 19, 2024 11:08 AM
1
برازیل میں G20 کے رہنماؤں نے Rio De Janeiro اعلامیے کو منظور کیا ہے۔ انھوں نے آب و ہوا کی تبدیلی اور یوکرین اور مغربی ایشیا میں جنگ کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔
برازیل کے شہر میں اپنی 19ویں سربراہ کانفرنس میں G20 کے رہنماؤں نے Rio De Janeiro اعلامیے کو منظور کیا۔ انھوں نے آب و ہوا کی تبدیلی اور یوکرین اور مغربی ایشیا میں جنگ کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔ کَل رات جاری کیے گئے اعلامیے کا مقصد اہم عالمی چیلنجوں اور بحرانوں کا ازالہ کرنا اور مضبوط، پائیدار اور سب کی شمولیت والی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اعلامیے میں ایک توسیع شدہ سلامتی کونسل پر بھی زور دیا گیا ہے جس سے ان خطوں اور گروپوں کی نمائندگی کو بہتر بنایا جا سکے گا، جن کی نمائندگی کم ہے یا بالکل نہیں ...