December 20, 2024 9:46 AM
22
خارجہ سکریٹری وِکرم مصری آج سے ماریشس کے تین دن کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔
خارجہ سکریٹری وِکرم مصری آج سے ماریشس کے تین دن کے سرکاری دورے پر رہیں گے۔ ماریشس میں وزیراعظم نوین چندر رام گلام کی قیادت میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ دورہ بھارت اور ماریشس کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطحی رابطوں کا ایک سلسلہ ہے اور اس سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت اپنی ویژن ساگر، افریقی ملکوں سے رابطے بڑھانے کی پالیسی اور عالمی خطہئ جنوب کے تئیں اپنے عہد کے تحت ماریشس کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ بھارت اور ماریشس کے تاریخی، ثقافتی اور ...