March 7, 2025 9:34 AM March 7, 2025 9:34 AM

views 11

انڈین سُپر لیگ فُٹبال میں پنجاب FC نے حیدرآباد FC کو تین-ایک شکست دی۔

انڈین سُپر لیگ فُٹبال میں پنجاب FC نے حیدرآباد FC کو تین-ایک شکست دی۔ یہ میچ حیدرآباد کے      GMC Balayogi Athhletic Stadium میں کل رات کھیلا گیا۔ پنجاب کے Luka Majcen میچ کے کلیدی پرفارمر رہے۔ آج کیرالہ بلاسٹرس FC کا مقابلہ ممبئی سِٹیFC سے ہوگا۔ یہ میچ کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×

March 5, 2025 9:31 AM March 5, 2025 9:31 AM

views 8

انڈین سپر لیگ ISL فٹ بال میں کَل رات جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں گوا FC نے محمڈن SC کو صفر کے مقابلے  دو گول سے شکست دی۔

انڈین سپر لیگ ISL فٹ بال میں کَل رات جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں گوا FC نے محمڈن SC کو صفر کے مقابلے  دو گول سے شکست دی۔ اِس جیت کے ساتھ ہی گوا FC پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ موہن بگان سُپر Giant کے ساتھ وہ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔ آج جمشید پور کے JRD ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم میں جمشید FC کا مقابلہ اوڈیشہ سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔x

February 28, 2025 9:28 AM February 28, 2025 9:28 AM

views 8

انڈین سُپرلیگ، ISL فٹبال میں FC گوا نے پنجاب FC کو ایک-صفر سے ہرادیا۔

انڈین سُپرلیگ، ISL فٹبال میں FC گوا نے پنجاب FC کو ایک-صفر سے ہرادیا۔ نئی دلّی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے میچ میں McHugh کے واحد گول کی بدولت، FC گوا، اپنا 22 واں میچ جیت کر 45 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی FC گوا دوسرے مقام پر رہا۔ اس طرح FC گوا، 8 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے بینگلورو FC اور چوتھی نمبر پر رہے جمشیدپور FC سے آگے ہے۔ حالانکہ دونوں ٹیمیں ابھی تین میچ کھیلیں گی۔ پنجاب FC، 22 مقابلوں میں 24 پوائنٹس کے ساتھ گیارہویں مقام پر ہے۔ FC گوا کا اگلا...

February 21, 2025 9:44 AM February 21, 2025 9:44 AM

views 13

انڈین سُپرلیگ فٹبال میں کَل رات کولکاتا میں جمشیدپور FC نے محمڈن SC کو دو-صفر سے ہرادیا۔

انڈین سُپرلیگ فٹبال میں کَل رات کولکاتا میں جمشیدپور FC نے محمڈن SC کو دو-صفر سے ہرادیا۔ رِتوِک داس اور  نکھل بارلا نے جمشیدپور کیلئے گول کئے۔ عمران خان نے میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جمشیدپور FC پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے، جبکہ محمڈن SC پچھڑ رہی ہے۔ آج نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ FC کا مقابلہ شیلانگ کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں بینگلور FC سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×

January 2, 2025 10:09 AM January 2, 2025 10:09 AM

views 11

فٹبال میں انڈین سُوپر لیگ 2024-25 کے تحت آج موہن بگان سُوپر جائنٹ کا مقابلہ حیدرآباد FC سے ہوگا۔

فٹبال میں انڈین سُوپر لیگ 2024-25 کے تحت آج موہن بگان سُوپر جائنٹ کا مقابلہ حیدرآباد FC سے ہوگا۔ یہ میچ آج شام کولکاتہ کے ووِیکانند بھارتی کری رنگن میں کھیلا   جائے گا۔ موہن بگان اپنے 13 مقابلوں کے 29 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرِ فہرست ہے جبکہ حیدرآباد  FC اپنے 13 میچوں کے صرف 8 پوائنٹس کے ساتھ بارہویں نمبر پر جدوجہد کرتی نظر آ رہی ہے۔×