December 8, 2025 9:48 AM

views 16

فٹ بال میں، FC گوا کو، ریکارڈ تیسری بار AIFF سُپر کپ چیمپین کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔

فٹ بال میں، FC گوا کو، ریکارڈ تیسری بار AIFF سُپر کپ چیمپین کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔ اُس نے کَل گوا کے شہر مارگاؤ کے Fatorda اسٹیڈیم میں، پینلٹیز میں، ایسٹ بنگال FC کو چھ۔پانچ سے ہرایا۔ یہ میچ معمول اور اضافی وقت میں صفر-صفر کی برابری پر ختم ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے یہ پہلا سُپر کپ کا فائنل ہے جس کا فیصلہ پینلٹیز کی بنیاد پر ہوا ہے۔x

December 5, 2025 9:42 AM

views 16

فٹ بال میں کل گوا میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں AIFF سُپر کپ کے پہلے دلچسپ سیمی فائنل میں ایسٹ بنگال نے پنجاب FC کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا۔

فٹ بال میں کل گوا میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں AIFF سُپر کپ کے پہلے دلچسپ سیمی فائنل میں ایسٹ بنگال نے پنجاب FC کو ایک کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا۔ Mohammad Basim Rashid, Kevin Sibille اور Saul Crespo نے ایسٹ بنگال کیلئے ایک-ایک گول کیا۔ ایسٹ بنگال سیزن میں دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے۔ اب اُس کا خطابی مقابلہ FC گوا سے ہوگا۔ FC گوا نے دوسرے سیمی فائنل میں ممبئی سِٹی FC کو دو-ایک سے ہرایا تھا۔×