February 27, 2025 10:04 AM February 27, 2025 10:04 AM
4
سری لنکا کی جیل سے رِہا کیے گئے 27 ماہی گیر آج چنئی پہنچ گئے۔
سری لنکا کی جیل سے رِہا کیے گئے 27 ماہی گیر آج چنئی پہنچ گئے۔ اِن ماہی گیروں کو تمل ناڈو کے ماہی پَروری کے محکمے کے افسران کے حوالے کیا گیا۔ اِن ماہی گیروں کو اپنے آبائی مقام پر پہنچانے کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اِن ماہی گیروں کو 13 دسمبر، 23 جنوری اور 26 جنوری کو سری لنکا کی بحریہ نے بین الاقوامی آبی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ ×