December 7, 2025 10:05 AM December 7, 2025 10:05 AM

views 4

شمالی گوا کے Arpora علاقے میں، ایک نائٹ کلب میں، سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ہلاکتوں پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گوا میں، شمالی گوا کے Arpora علاقے میں، کل رات ایک نائٹ کلب میں، سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں  25 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت فوری طور پر موقعے پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر کلب کے کچن کے ملازمین اور 3 سے 4 سیاح شامل ہیں۔ گوا کے DGP آلوک کمار نے بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں، آگ بجھانے والے عملے کے افراد اور ایمبولینس گاڑیاں فوراً موقعے پر پہنچیں۔ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے اور تمام لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اس حادثے کی وجوہات...