October 25, 2025 9:45 AM
111
مالی کارروائی کی ٹاسک فورس نے پاکستان کو خبردار کیاہے کہ اکتوبر 2022 میں اُسے مشکوک ملکوں کی فہرست سے ہٹائے جانے سے، کالے دھن کو جائز بناکر اِسے دہشت گردوں کی مالی مدد کا حق حاصل نہیں ہو گیا ہے۔
مالی کارروائی کی ٹاسک فورسFATF نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ اکتوبر 2022 میں اگرچہ اُسے Grey یا مشکوک ملکوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن اِس کی وجہ سے اُسے کالے دھن کو جائز بناکر اِسے دہشت گردوں کی مالی مدد سے مدافعت حاصل نہیں ہوجاتی۔ فرانس میں FATFکی صدر Elisa de Anda Madrazo نے ایک پریس کانفرنس میں زور دے کر کہا کہ پاکستان سمیت سبھی ملکوں کو چاہئے کہ وہ جرائم کی روک تھام اور اِن سے باز رہنے کے اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھیں۔ یہ رائے زنی جیش محمد سے متعلق اِن خبروں کے دوران کی گئی ہے ک...