December 27, 2025 10:03 AM
10
حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی، اِس خبر کی تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت فون کالز اور سوشل میڈیا ایپس کیلئے مواصلات سے متعلق نئے قوانین نافذ کررہی ہے۔
حکومت نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی، اِس خبر کی تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مرکزی حکومت فون کالز اور سوشل میڈیا ایپس کیلئے مواصلات سے متعلق نئے قوانین نافذ کررہی ہے۔ پریس انفارمیشن بیورو PIB کی حقائق کا پتہ لگانے والی یونٹ نے، اس دعوے کو جھوٹا اور فرضی قرار دیا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کا کوئی قانون نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ PIB نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ درست معلومات کیلئے صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں اور کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی ضرور تصدیق کریں۔