January 21, 2026 3:11 PM
1
نئی دلّی میں جمہوریت اور انتخابات کے انتظام پر بھارت- بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوئی ہے۔ چیف انتخابی کمشنر نے بھارت کے قدیم جمہوری نظام کو اُجاگر کیا۔
اعلیٰ انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے کہا ہے کہ بوتھ سطح کے افسران ملک میں انتخابی جمہوریت کے بنیادی ستون ہیں۔ آج نئی دلی میں جمہوریت اور چناؤ کے بندوبست سے متعلق بھارت کی بین الاقوامی کانفرنس IICDEM دو ہزار چھبیس سے خطاب کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ بھارت مادرِ جمہوریت ہے۔ لہٰذا ہر اہل ووٹر کو شامل کرتے ہوئے شفاف اور درست ووٹر فہرستوں کی تیاری جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔x کانفرنس کے دوران ملک کے قدیم جمہوری نظام کو اجاگر کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ بھارت جمہوریت کا سرچشمہ ہے...