August 14, 2024 10:01 AM August 14, 2024 10:01 AM
20
انتخابی کمیشن آج مرکزی داخلہ سکریٹری کے ساتھ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گا۔
انتخابی کمیشن آج مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلّا کے ساتھ میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار کی سربراہی میں چناؤ کمیشن نے حال ہی میں مرکزی کے زیرانتظام علاقے کا دورہ کیا اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران جناب راجیو کمار نے زور دے کر کہا کہ انتخابی کمیشن نے جلد سے جلد جموں وکشمیر میں چناؤ کرانے کا عزم رکھا ہے۔ انھوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ کوئی بھی باہری یا داخلی طاقتیں مرکز کے زیرانتظام علاقے میں چناؤ...